ETV Bharat / sports

Under-19 World Cup 2022: بنگلہ دیش کو شکست دے کر بھارت سیمی فائنل میں - بھارتی انڈر- 19 کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں

بھارتی انڈر- 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش کو آئی سی سی انڈر- 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ India U-19 Beat Bangladesh U-19

بنگلہ دیش کو شکست دے کر بھارت سیمی فائنل میں

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 7:38 AM IST

بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر- 19 ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میچ میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم 37.1 اوورز میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ India in semi-finals of ICC Under-19 World Cup 2022

بھارت نے 112 رنز کا ہدف 30.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارت کی جانب سے رگھوونشی نے 44 رنز بنائے جبکہ شیخ رشید 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں کپتان یش دھول 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ India U-19 Beat Bangladesh U-19 by five Wickets

بھارت کے لیے تیز گیند باز روی کمار کے سات اوور میں 14 رن پر تین اور لیفٹ آرم اسپنر ویکی اوسٹوال کے نو اوور میں 25 رن پر دو وکٹ اور دیگر گیند بازوں کی ساجھیداری سے بنگلہ دیش کو 37.1 اوورز میں صرف 111 رنز تک سمیٹ دیا۔ Ravi Kumar super bowling Against Bangladesh

روی کمار نے تیز گیند بازی کا محاذ سنبھالتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو نئی گیند سے لگاتار جھٹکے لگائے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے تین ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو 14 رنز کے اندر ہی پویلین بھیج دیا۔

دوسری جانب ویکی اور کوشل نے مڈل آرڈر کو تباہ کردیا۔ انہوں نے مل کر تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ کوشل نے چھ اووروں میں 27 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے لوئر آرڈر بلے باز ایس ایم مہروب نے 48 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے۔

آئی سی سی انڈر- 19 ورلڈ کپ 2022 میں اب تک بھارت نے سبھی میچ اپنے نام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے بنگلہ دیش سے انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 کے فائنل میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: India vs West Indies 2022:روہت کپتان، کلدیپ یادو کی واپسی

اب سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے دو فروری کو ہوگا۔ دوسری جانب دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ India vs Australia in icc U-19 World Cup Semi final

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.