ETV Bharat / sports

شاردُل ٹھاکُر اور واشنگٹن سُندر کا تاریخی کارنامہ - Ind vs Aus

آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن شاردُل ٹھاکر اور واشنگٹن سُندر نے 123 رنز پارٹنرشپ کی جو ساتویں وکٹ کے لیے بھارت کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

shardul thakur and washington sunder
shardul thakur and washington sunder
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 1:46 PM IST

اس وقت ہر ایک کی زبان پر صرف شاردُل ٹھاکر اور واشنگٹن سُندر کے نام سُننے کو ملیں گے۔ اور ایسا ہو بھی کیوں نہ؟ کیوں کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے ایسے وقت میں ٹیم کا اسکور مضبوط کیا جب بھارتی ٹیم بحران کا شکار تھی اور اس کے سبھی تجربہ کار بلے باز آؤٹ ہوگئے تھے۔

شاردُل ٹھاکر اور واشنگٹن سُندر نے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی عمدہ بلے بازی سے کرکٹ شائقین متاثر کیا۔ دونوں نے نہ صرف ساتویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 123 رنز کی پارٹنرشپ کی بلکہ میچ میں بھارت کو بھی واپس بھی لایا۔

شاردُل ٹھاکر اور واشنگٹن سُندر نے 123 رنز کی پارٹنرشپ جو ساتویں وکٹ کے لیے بھارت کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ اس سے قبل کپل دیو اور منوج پربھاکر نے سنہ 1991 میں 58 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی جبکہ مہندر سنگھ دھونی اور روی چندرن اشون نے سنہ 2014 میں 57 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی

بھارت کی جانب سے ساتویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ:

  • شاردُل ٹھاکُر اور واشنگٹن سُندر بمقابلہ آسٹریلیا، 123 رنز، برسبین 2021
  • کپل دیو اور منوج پربھاکر بمقابلہ آسٹریلیا، 58 رنز، برسبین 1991
  • مہندر سنگھ دھونی اور روی چندرن اشون، بمقابلہ آسٹریلیا، 57 رنز، برسبین 2014

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تینوں پارٹنرشپ آسٹریلیا کے خلاف اور برسبین میں ہی ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.