ETV Bharat / sports

روہت شرما پھنسے نئی مصیبت میں - بی سی سی آئی

کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کا معاملہ ابھی سرد بھی نہیں ہوا تھا کہ اب روہت شرما اور ان کے ساتھی کھلاڑی نئی میں مصیبت میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔

rohit sharma
rohit sharma
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 5:07 PM IST

نئے سال کے موقع پر روہت شرما اور ان کے ساتھیوں نے جس ہوٹل میں کھانا کھایا تھا اس کا بِل سوشل میڈیا کر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں مبینہ طور پر بیف بھی آرڈر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں نئے سال کے موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں کھانا کھایا تھا جو کووڈ پروٹوکال کے خلاف ہے اور اس کے لیے ان پانچ کھلاڑیوں کو آئسولیٹ بھی کیا گیا ہے۔

ابھی بھارتی کھلاڑی اس معاملے سے ابھرے بھی نہیں تھے کہ جس ہوٹل میں انہوں نے کھانا کھایا تھا اس کا بل سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہا ہے اور بل میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر بیف کھایا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا بِل
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا بِل

ہوٹل کے بِل پر بیف لکھا ہوا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے روہت شرما کو آڑے ہاتھوں لیا اور جم کر تنقید کی۔

ایک مداح نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ اس نے میلبورن میں روہت شرما، شبھمن گل، نودیپ سینی، پرتھوی شا اور رشبھ پنت کے ڈنر کا بل ادا کیا ہے۔ اس کے ٹھیک ایک دن بعد ریستوراں کا بل ٹویٹر پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں آرڈر کے لحاظ سے مبینہ طور پر بیف بھی دکھایا جارہا ہے۔ تب سے یہ سارا معاملہ بڑھ گیا ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بی سی سی آئی اور سی اے(کرکٹ آسٹریلیا) نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے اور ان پانچوں کھلاڑیوں کو آئسولیشن میں بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم فی الحال میلبورن میں ٹریننگ کر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے کھلاڑی پیر کو روانہ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.