ETV Bharat / sports

وارنر کے ساتھ برنس سے اوپننگ کرائی جائے: پونٹنگ - برنس نے زیادہ غلطیاں نہیں کی ہیں۔

رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آئندہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے ساتھ جو برنس کو اوپننگ کے لیے بھیجا جائے۔

وارنر کے ساتھ برنس سے اوپننگ کرائی جائے: پونٹنگ

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 1:55 PM IST

سڈنی: آسٹریلیائی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آئندہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے ساتھ جو برنس کو اوپننگ کے لیے بھیجا جائے۔

پونٹنگ نے کہا ’’برنس نے زیادہ غلطیاں نہیں کی ہیں۔ اگر آپ ان کے گزشتہ گرمیوں کے کھیل کو یاد کریں تو انہوں نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بہترین بلے بازی کی تھی، اس وقت میں نے کہا تھا کہ انہیں زیادہ موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ’’ہم شیفیلڈ شیلڈ کے ابتدائی میچوں کی بنیاد پر ہی فیصلہ کررہے ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم نے کافی وقت سے کوئی ٹیسٹ مقابلہ نہیں کھیلا ہے اور ایسے میں لوگ پچھلی گرمیوں کو بھول گئے ہیں۔ میرا ہمیشہ یہی ماننا ہے کہ جب ضرورت نہ ہو تو زیادہ تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ چیف سلیکٹر ٹریورہانس نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کے لیے وارنر سے ان کے سلامی جوڑی دار کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ پونٹنگ نے کہا ’’مجھے تعجب ہورہا ہے کہ لوگ وارنر سے پوچھیں گے۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ کس جانب توجہ مبذول کررہے ہیں۔ دونوں نے ساتھ کھیلا ہے اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے دوبار کی عالمی کپ فاتح ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ کے مطابق برنس کو ایشز22-2021 تک کے لیے وارنر کا پارٹنر بنے رہنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.