ETV Bharat / sports

شاردُل ٹھاکر کے نام درج ہے یہ ریکارڈ - بھارتی ٹیم کے تیز گیند باز شاردُل ٹھاکر

شاردُل ٹھاکر بھارت کے دوسرے اور دنیا کے 13 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے کریئر کا پہلا رن چھکے لگا کر حاصل کیا۔ اس سے قبل رشبھ پنت نے بھارت نے کارنامہ انجام دیا تھا۔

شاردُل ٹھاکر
شاردُل ٹھاکر
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 2:29 PM IST

بھارتی ٹیم کے تیز گیند باز شاردُل ٹھاکر کا نام ریکارڈ بک میں شامل ہوگیا ہے۔ دراصل برسبین میں چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت کی پہلی اننگز کے دوران شاردال نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا پہلا رن چھکہ لگا کر حاصل کیا۔

اس کے ساتھ ہی شاردُل ٹھاکر چھکہ لگا کر کریئر کا پہلا رن بنانے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے 13 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل رشبھ پنت نے بھارت کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور اب اس فہرست میں 29 سالہ شاردُل ٹھاکر کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ سب سے خاص بات یہ رہی کہ شاردُل نے دنیا کے نمبر ایک گیند باز پیٹ کمنز کی گیند پر لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

واضح رہے کہ شاردُل ٹھاکر گیند بازی کے ساتھ ساتھ عمدہ بلے بازی بھی کرتے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 6 نصف سنچریوں کے ساتھ 1232 رنز بنائے ہیں جس میں ان کا بہترین اسکور 87 رنز ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں چھکے کے ساتھ کھاتہ کھولنے والے کھلاڑی

  • ایرک فری مین (آسٹریلیا) بمقابلہ ہندوستان، سنہ 1968
  • کارلیسل (ویسٹ انڈیز) بمقابلہ انگلینڈ، سنہ 1986
  • کیتھ دبینگوا (زمبابوے) بمقابلہ نیوزی لینڈ، سنہ 2005
  • ڈیل رچرڈز (ویسٹ انڈیز) بمقابلہ بنگلہ دیش، سنہ 2009
  • شفیعُ الاسلام (بنگلہ دیش) بمقابلہ بھارت، سنہ 2010
  • ظہورُالاسلام (بنگلہ دیش) بمقابلہ انگلینڈ، سنہ 2010
  • الامین حُسین (بنگلہ دیش) بمقابلہ نیوزی لینڈ، سنہ 2013
  • مارک کریگ (نیوزی لینڈ) بمقابلہ ویسٹ انڈیز، سنہ 2014
  • دھننجیا ڈی سلوا (سری لنکا) بمقابلہ آسٹریلیا، سنہ 2016
  • قمرُالاسلام ربّی (بنگلہ دیش) بمقابلہ انگلینڈ، سنہ 2016
  • سنیل امبریس (ویسٹ انڈیز) بمقابلہ نیوزی لینڈ، سنہ 2017
  • رشبھ پنت (بھارت) بمقابلہ انگلینڈ، سنہ 2018
  • شاردُل ٹھاکر (بھارت) بمقابلہ آسٹریلیا، 2018

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.