ETV Bharat / sports

نودیپ سینی کا ٹیسٹ کرکٹ میں قدم - جسپریت بمراہ

بھارتی ٹیم کے تیز گیند باز نودیپ سینی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بھارت کے 299 ویں ٹیسٹ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

navdeep saini
navdeep saini
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 5:42 PM IST

تیز گیند باز نودیپ سینی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا، وہ ٹیسٹ کھیلنے والے 299 بھارتی کھلاڑی بن گئے۔

میچ شروع ہونے سے قبل تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے نودیپ سینی کو ٹیسٹ کیپ(ٹوپی) دی۔ قبل ازیں میلبورن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں سلامی بلے باز شبھمن گل اور تیز گیند باز محمد سراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا۔

سینی نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے سلامی بلے باز وِل پکووسکی کو آؤٹ کر کے اپنا پہلا وکٹ حاصل کیا۔

بھارت کے لیے یہ چھٹا موقع ہے جب اس کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی نے حریف ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہو۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دوسری جانب وِل پکووسکی ٹیسٹ کریئر کا آغاز کرنے والے آسٹریلیا کے 460 ویں ٹیسٹ کرکٹر بنے ہیں۔ پکووسکی اس کے ساتھ ہی اُن 73 آسٹریلیائی کرکٹرز میں شامل ہو گئے جنہوں نے سڈنی میں ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا ہے۔

سڈنی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ بارش سے متاثرہ اس میچ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 2 وکٹس پر 166 رنز بنائے ہیں۔ اس میچ میں دونوں ہی ٹیموں کی جانب سے ایک ایک کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.