ETV Bharat / sports

کے ایل راہل ٹیسٹ سیریز سے باہر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز لوکیش راہل کلائی میں چوٹ کے سبب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

kl rahul
kl rahul
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 4:56 PM IST

میلبورن میں پریکٹس سیشن کے دوران کے ایل راہل کو چوٹ لگ گئی۔ اس بات کی اطلاع بی سی سی آئی نے دی۔

لوکیش راہل پہلے دو ٹیسٹ میں نہیں کھیلے تھے اور اب انجری کی وجہ سے وہ بقیہ دو میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 'راہل کو نیٹ پر بیٹنگ کرتے وقت کلائی میں چوٹ آ گئی اور انہیں صحتیاب ہونے میں کم از کم تین ہفتوں کا وقت درکار ہوگا۔

راہل سے پہلے تیز گیند باز محمد سمیع اور اُمیش یادو بھی انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ محمد سمیع کو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران چوٹ لگی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں امیش زخمی ہوگئے تھے۔ یہ تینوں کھلاڑی وطن واپس آئیں گے اور بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.