ETV Bharat / sports

ٹسٹ کے دوسرے دن 11 رن کے اضافہ پر بھارت نے گنوا دئے 4 وکٹس - اوول گراؤنڈ

بمراہ کی اچھی گیندبازی، آسٹریلیائی افتتاحی بلے بازوں کو واپس پویلین بھیجا، ٹسٹ کے دوسرے دن 11 رن کے اضافہ پر بھارت نے اپنے 4 وکٹس گنوادئے ہیں۔ بھارت کے لئے سب سے زیادہ 74 رنز کپتان ویراٹ کوہلی نے بنائے۔ بھارتی ٹیم دوسرے دن اپنے کھاتہ میں 11 رنز کا ہی اضافہ کرسکی اور 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

India scored 244 runs in the first innings
ٹسٹ کے دوسرے دن 11 رن کے اضافہ پر بھارت نے گنوائے 4 وکٹس
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 1:01 PM IST

بھارت نے یہاں ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بنائے ہیں۔ پہلے دن ہندوستانی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز کے آگے کھیل رہی تھی اور دوسرے دن اپنے کھاتے میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی اور جلد ہی باقی چار وکٹیں گنوا بیٹھی۔ جب کہ تازہ خبر کے مطابق آسٹریلیا نے تین وکٹس کھوکر 55 رنز بنالیے ہیں۔

بھارت کی جانب سے کپتان ویراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 180 گیندوں میں 74 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں آٹھ چوکے شامل ہیں۔ بھارت نے دوسرے دن ہی روی چندرن اشون (15) کے طور پر اپنی پہلی وکٹ گنوا دی۔ دن کی تیسری گیند پر انہوں نے پیٹ کمنس کی گیند پر ٹم پین کو کیچ دے دیا۔ اس کے بعد مشیل اسٹارک نے وریدھی مان ساہا (9) کو آؤٹ کیا۔

امیش یادو (6) اسٹارک کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں میتھیو وید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کمنس نے باؤنسر ڈال کر محمد شامی (0) کو اور ٹریوس ہیڈ کے ذریعہ کیچ کرواتے ہوئے بھارتی اننگز ختم کردی۔

آسٹریلیا کے لئے اسٹارک نے چار، کمنس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ جوش ہیزل ووڈ ، نیتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.