ETV Bharat / sports

گیند بازوں کی شاندار کارکردگی، بھارت کی پوزیشن مستحکم

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے 6 کھلاڑیوں کو 131 رنز پر پویلین بھیج کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

india vs australia
india vs australia
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 6:07 PM IST

بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے پہلی اننگ کے اسکور پر 131 رنز کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد بھارتی گیندبازوں نے کنگاروؤں کو ٹک کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور 133 رنز پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا ہے۔

اس سے بھارتی کپتان اجنکیا رہانے کی 112 رنز کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کو بیک فٹ پر ڈھکیل دیا ہے۔

بھارت کو پہلی اننگز میں 131 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جس کے بعد گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے دن آسٹریلیا کو مصیبت میں ڈال دیا ہے۔ آسٹریلیا کوفی الحال دو رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کے چار وکٹ باقی ہیں۔ میچ کے چوتھے دن بھارت کو سیریز میں برابری حاصل کرنے کا سنہرا موقع ملے گا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا 6 وکٹ کے نقصان پر 133 رن بناچکی ہے۔ کیمرون گرین 17 رن اور پیٹ کمنز 15 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔

بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمراہ، روی چندرن اشون، امیش یادو اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 195 رنز بنائے تھے۔ بھارت کو میچ جیتنے کے لیے چوتھے دن آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں جلد سے جلد آوٹ کرنا ہوگا تاکہ اسے کم رنوں کا ہدف ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.