ETV Bharat / sports

بارڈر گاوسکر ٹرافی: بھارت کو 328 رنز کا ہدف - cricket news

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیائی ٹیم دوسری اننگ میں 294 رنز پر آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیتنے کے لیے 328 رنز کا ہدف ملا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے بنا کسی نقصان کے 4 رنز بنائے ہیں۔

بارڈر گاوسکر ٹرافی
بارڈر گاوسکر ٹرافی
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 12:45 PM IST

Updated : Jan 18, 2021, 2:12 PM IST

بھارت کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج اور شاردُل ٹھاکر کی قاتلانہ گیند بازی کی بدولت بھارت نے چوتھے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو بڑا اسکور بننے سے روکتے ہوئے 294 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاردل ٹھاکر نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 328 رنز کا ہدف ملا ہے۔

محمد سراج نے 5 وکٹیں حاصل کیں
محمد سراج نے 5 وکٹیں حاصل کیں

چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنائے اسی وقت بارش کی وجہ سے کھیل رُک گیا۔ فی الحال روہت شرما اور شبھمن گل کریز پر موجود ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کے سبب جلدی ختم ہو گیا۔ دن کے آخری سیشن میں آسٹریلیا کے 328 رنز کے ہدف کے تعاقب کے بعد بھارت دوسری اننگز میں محض 1.5 اوورز ہی کھیل سکا اور بارش شروع ہوگئی۔

جس وقت کھیل رُکا تب بھارتی ٹیم کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 4 رنز تھا۔ روہت شرما اور شبھمن گل کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کو میچ جیتنے کے لیے ابھی 324 رنز بنائے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تمام وکٹیں گنوا کر 294 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 328 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 369 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت کی پہلی اننگز 336 رنز آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں اسٹیو اسمتھ نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے انہوں نے 74 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکے لگائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 75 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی اننگ کھیلی۔

اس کے علاوہ کیمرون گرین نے 37 رنز، ٹم پین نے 27 رنز، پیٹ کمنز نے ناٹ آؤٹ 28 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاردُل ٹھاکر نے 4 بلے بازوں کا آؤٹ کیا اور واشنگٹن سُندر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Last Updated : Jan 18, 2021, 2:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.