ETV Bharat / sports

ایڈیلیڈ ٹسٹ: ہینریکس آسٹریلیائی ٹیم میں شامل، ایبٹ باہر

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 3:14 PM IST

آل راؤنڈر موائسز ہینریکس کو پیر کے روز بھارت کے خلاف ابتدائی ٹسٹ کے لئے زخموں سے چور آسٹریلیائی ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ تیز گیند باز شان ایبٹ کو اَن فٹ ہونے کی وجہ سے میچ سے باہر کردیا گیا۔

ind-oz-series-henriques-added-to-australia-squad-injured-abbott-ruled-out
ایڈیلیڈ ٹسٹ: ہینریکس آسٹریلیائی ٹیم میں شامل، ایبٹ باہر

ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ پر بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میچ میں دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شان ایبٹ آسٹریلیائی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

زخموں سے چور آسٹریلیائی ٹیم میں بھارت کے خلاف ابتدائی ٹسٹ کے لیے آل راؤنڈر موائسز ہینریکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تیز گیند باز شان ایبٹ کو اَن فٹ ہونے کی وجہ سے میچ سے باہر کردیا گیا۔ آل راؤنڈر کو ٹیم میں اس وقت شامل کیا گیا ہے جب ڈے نائٹ پریکٹس میچ میں ہفتے کے روز ایبٹ کو پنڈلی میں چوٹ آگئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ گرائونڈ کے باہر وقت گزاریں گے۔

ہنریکس کو بھارت کے خلاف دوسرا وارم اپ میچ کھیلنا تھا، لیکن ڈاکٹر کے مشورہ کے بعد ایکسرے رپورٹ کے مطابق وہ پنڈلی میں تناؤ کا شکار نظر آئے، اسی وجہ سے انہیں پریکٹس میچ سے روک دیا گیا تھا۔ تاہم 33 سالہ کھلاڑی نے پیر کو اپنے فٹنس ٹیسٹ کو کلیئر کردیا ہے اور اب وہ ایڈیلیڈ میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔

زخمی وِل پوکوسکی کی جگہ ہنریکس ٹیم میں آئے ہیں، جنہیں اَن فٹ ہونے کے سبب ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر بھی پہلے ٹسٹ میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ ان کی جگہ، مارکس ہیریس کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

پوکوسکی اور وارنر 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں واپسی کی امید کرسکتے ہیں جس کے لیے انہوں نے ابھی سے کوششیں شروع کردی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.