آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 مقابلے میں شکست دینے اور سیریز پر قبضہ کرنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دھماکے دار پاری کھیلنے والے ہاردک پانڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پانڈیا اب اپنے فنیشر کے رول کو سمجھ رہے ہیں۔
آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194 رن بنائے جبکہ بھارت نے 19.4 اوور میں چار وکٹ پر 195 رن بنا کر چھ وکٹ سے میچ جیتا۔
اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی ٹی۔20 سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔
پچھلے آسٹریلیائی دورہ 2018–19 میں بھارت نے تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 سے کھیلی تھی ، لیکن اس بار انہوں نے 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرکے ون ڈے سیریز میں 1-2 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔
وراٹ نے کہا کہ 'ہاردک پانڈیا نے میچ ختم کیا اور شیکھر دھون نے نصف سنچری بنائی۔ یہ جیت پوری ٹیم کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ سنہ 2016 میں پانڈیا کی ٹیم میں شمولیت کی وجہ ان کی قابلیت تھی اور اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ خود کو فنیشیر کے کردار میں ڈھالنے کا یہی مناسب وقت ہے'۔
کپتان نے کہا کہ پانڈیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے پاس ایسی اعلیٰ سطح کے میچ میں اپنے آپ کو دکھانے کی مہارت ہے۔ اگلا میچ کافی پرجوش ہوگا۔ جب بہت سارے لوگ مشکل وقت میں آپ کی حمایت کرتے ہیں تواگلا مقابلہ بہت پرجوش ہوجاتا ہے'۔'
یہ بھی پڑھیں: ٹی۔20 سیریز: بھارت کی دوسرے میچ میں شاندار جیت
وراٹ نے کہا کہ ٹی۔20 کرکٹ میں بطور ٹیم ہم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے دو اہم کھلاڑیوں کے ٹیم میں شامل نہ ہونے کے باوجود مجھے ٹیم پر فخر ہے کہ ایسی فتح حاصل ہوئی۔ حالیہ آئی پی ایل میں ہر کسی نے 14 میچ کھیلے تھے اور ان کی حکمت عملی کو جانتے تھے۔ ٹی نٹراجن نے اچھا مظاہرہ کیا اور شاردل نے بھی اچھا مظاہرہ کیا'۔