ETV Bharat / sports

کووڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی، بھارتی کرکٹرز آئسولیٹ

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 9:52 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما، رشبھ پنت، شبھمن گل، پرتھوی شا اور نودیپ سینی نے نئے سال کے موقع پر باہری ہوٹل میں کھانا کھایا جس کی وجہ سے انہیں احتیاطا آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

five indian cricketers in isolation
five indian cricketers in isolation

بھارتی ٹیم کے ایک مداح نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں بھارتی کرکٹرز نئے سال کے موقع پر انڈور ریستوراں میں عشائیہ کر رہے تھے۔

مداح نے بتایا کہ اس نے ہی ان کھلاڑیوں کے بل ادا کردیئے جس کے بعد پنت نے انہیں گلے لگا لیا تھا۔

بھارتی کرکٹرز نے کووڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی کی

کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کیا کہ 'آسٹریلیا کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) اس معاملے کی تحقیقات کرے گا اور ان کھلاڑیوں نے بائیولوجیکل تحفظ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کہا کہ 'آسٹریلیا اور بھارتی میڈیکل ٹیم کے مشورے پر ان کھلاڑیوں کو احتیاطاً آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی ٹیم کے دیگر اراکین سے الگ رہیں گے نیز سفر اور ٹریننگ بھی الگ کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹرز کے تحفظ اور کورونا کے خطرے کو کم کرنے کے لیے سخت پروٹوکول کا نفاذ کیا ہے۔ اس کے مطابق کھلاڑی عوامی جگہ پر جاسکتے ہیں اور ریستوراں میں ڈنر کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں کھلی جگہ پر بیٹھنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.