بھارت اور آسٹریلیا کے مابین سڈنی میں تیسرا ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل بھارتی ٹیم میدان میں کھڑی تھی اور قومی ترانہ جاری تھا۔ جیسے ہی قومی ترانہ ختم ہوا، محمد سراج کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ سراج کا یہ جذباتی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
-
Very touching #siraj during national anthem 3rd Test match. 🙏👍 #TestCricket @imVkohli #INDvsAUSTest pic.twitter.com/6nMgYzYw25
— HP (@heman_12) January 6, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Very touching #siraj during national anthem 3rd Test match. 🙏👍 #TestCricket @imVkohli #INDvsAUSTest pic.twitter.com/6nMgYzYw25
— HP (@heman_12) January 6, 2021Very touching #siraj during national anthem 3rd Test match. 🙏👍 #TestCricket @imVkohli #INDvsAUSTest pic.twitter.com/6nMgYzYw25
— HP (@heman_12) January 6, 2021
میچ کے بعد محمد سراج نے کہا کہ 'ان کے والد کی خواہش تھی وہ انہیں قومی ٹیسٹ ٹیم میں کھیلتے ہوئے دیکھیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا اس لیے وہ والد کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے تھے۔
محمد سراج نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا ہے۔
حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سراج کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ اس وقت سراج قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا دورے پر تھے اور وہ قومی فرض کی وجہ سے اپنے والد کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے۔
میچ کی بات کی جائے تو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیائی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ہیں حالانکہ بارش کی وجہ سے میچ میں خلل بھی پڑا تھا۔