ETV Bharat / sports

برسبین میں ٹیسٹ نہ کھیلنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے ان تمام خبروں کو مسترد کر دیا جس میں کہا جا رہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم سخت پرہیزی قوانین کی وجہ سے برسبین میں چوتھا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلنا چاہتی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارتی کرکٹ ٹیم
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 5:09 PM IST

نک ہاکلے نے کہا کہ بی سی سی آئی کوئنس لینڈ کے الگ الگ قوانین سے بخوبی واقف ہے۔

ہاکلے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم ہر روز بی سی سی آئی کے عہدیداروں سے بات کرتے ہیں۔ بی سی سی آئی ہر معاملے میں معاون رہا ہے نیز ہمیں ان کی طرف سے کوئی باقاعدہ تجاویز موصول نہیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہم بی سی سی آئی میں روزانہ اپنے ہم منصبوں سے بات کرتے ہیں۔'

بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارتی کرکٹ ٹیم

آسٹریلیائی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برسبین ٹیسٹ خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ سخت قرنطین قواعد کے پیش نظر بھارتی ٹیم نے وہاں جانے سے انکار کر دیا ہے جبکہ اس طرح کی خبروں کے بعد یہ بات بھی گشت کر رہی ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چوتھا ٹیسٹ میچ بھی سڈنی میں ہی کھیلنا چاہتی ہے۔

کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر کوئینس لینڈ نے نیو ساؤتھ ویلز سے سفر کرنے والے لوگوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جن میں سے سڈنی بھی شامل ہے۔

اس دوران سڈنی روانگی سے قبل دونوں ٹیموں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ہاکلے نے مزید کہا کہ کووڈ پروٹوکال کی مبینہ خلاف ورزی کرنے والے پانچوں بھارتی کھلاڑیوں کو الگ تھلگ کر دیا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک میڈیا ریلیز میں کہا ہے کہ وہ اِنڈور ریستوراں میں کھلاڑیوں کی ویڈیو ایک مداح کے ذریعہ پوسٹ کرنے کے بعد بی سی سی آئی کے ساتھ مشترکہ طور پر اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ جمعرات(7 جنوری) سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ برسبین میں ہوگا۔ فی الحال سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.