ETV Bharat / sports

بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پکڑ - اردو نیوز

کھیل کے تیسرے دن بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پکڑ بنا لی ہے۔ رویندر جڈیجا نے اپنی نصف سنچری اسکور کی جب کہ بھارتی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پیر کو میلبورن گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوپہر کے کھانے کے وقت 326 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پکڑ بنالی ہے

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 9:18 AM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اجنکیا رہانے کی قیادت میں دوسرا ٹیسٹ جاری ہے۔ کھیل کے تیسرے دن رویندر جڈیجا نے اپنی نصف سنچری اسکور کی جب کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوپہر کے کھانے کے وقت 326 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پکڑ بنالی ہے
بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پکڑ بنالی ہے

آسٹریلیا کو 195 کے اسکور پر آؤٹ کرنے کے بعد بھارت نے پہلی اننگ میں 326 رنز بنالیے ہیں، اب بھارت کو 131 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کپتان اجنکیا رہانے نے رن آؤٹ ہونے سے قبل 223 گیندوں پر 112 رنز بنائے، انہوں نے 12 چوکے لگائے، جب کہ جڈیجہ (159 گیندوں میں 57) کے ساتھ دوسرے ٹاپ اسکورر رہے۔ اس طرح دونوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے 121 رنز کی اچھی رفاقت رہی۔

آسٹریلیائی گیند باز مشیل اسٹارک نے 78 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کی

آسٹریلیا کی جانب سے مشیل اسٹارک (3/78)، ناتھن لیون (3/72) جب کہ پیٹ کمنز نے 80 رنز پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

مختصر اسکور اس طرح ہے، آسٹریلیا نے پہلی اننگز 195 بنائے تھے، جس میں آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لابوشن 48 ٹاپ اسکورر رہے۔ جب کہ بومراہ نے 56 رنز پر 4 وکٹس حاصل کیے۔

تازہ خبر کے مطابق آسٹریلیا نے دو وکٹ کے نقصان پر 42 رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ کی خراب شروعات کی اور اپنا پہلا وکٹ تیسرے اوور میں ہی کھودیا جب جوئے برنس کو اومیش یادو نے وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں صرف چار رنز پر ہی کیچ آؤٹ کرادیا۔ جب کہ روی چندرن اشوین نے مارنس لابوشن کو 28 رنز پر ہی کپتان رہانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.