ETV Bharat / sports

چائے کے وقفے تک بھارت کا اسکور 3 وکٹ پر 183 رنز - Shubman Gill

بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلے جارہے چوتھت اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے چائے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا لئے ہیں۔

India vs Australia
India vs Australia
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 10:31 AM IST

چوتھے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں بھارت کی بلے بازی جاری ہے اور بھارتی ٹیم کو جیتنے کے لیے 145 رنز کی ضرورت ہے۔ فی الحال چیتیشور پجارا 43 رنز اور رشبھ پنت 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے 328 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے پانچویں اور آخر دن بنا کسی نقصان کے 4 رنز کے آگے سے کھیلنا شروع کیا لیکن سلامی بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ روہت شرما 21 گیندوں میں 7 رنز بنا کر 18 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد چیتیشور پجارا اور شبھمن گل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 114 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ بدقسمتی سے شبھمن گل سنچری مکمل نہیں کر سکے اور 91 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

شبھمن گِل کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان اجنکیا رہانے کریز پر آئے اور تیزی سے رن بنانا شروع کیا لیکن وہ زیادہ دیر تک نہیں ٹِک سکے اور 22 گیندوں میں 24 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 2 اور ناتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.