بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر بارڈر گاوسکر ٹرافی پر پر قبضہ کرلیا۔
رشبھ پنت، چیتیشور پجارا اور شبھمن گل کی شاندار بلے بازی کی بدولت گابا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست 3 وکٹوں سے دے دی۔
بھارت نے گابا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیائی ٹیم کے 328 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹیں گنوا کر 329 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 369 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 336 ترنز ہی بنا سکی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 33 رنز کی برتری حاصل ہوئی اور دوسری اننگ میں وہ 294 رنز ہی بنا سکی اور بھارت کو 328 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز شبھمن گل رہے اور انہوں 91 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ چونکہ شبھمن سنچری تو ہی بنا سکے لیکن انہوں نے ٹیم کو بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا تھا۔ گِل نے پجارا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 114 رنز کی پارٹنرشپ کی۔
گل کے آؤٹ ہونے بعد رہانے اور پجارا نے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔ تاہم 167 کے مجموعی اسکور پر پیٹ کمنس نے رہانے کو پویلین بھیج کر بھارتی خیمے میں ہلچل مچادی۔ رہانے نے 22 گیندوں میں 24 رنز بنائے۔
پانچویں دن کا آغاز بھارت نے بنا کسی نقصان کے 4 رنز سے کیا۔ اس میچ میں روہت شرما سے بڑی اننگز کی توقع تھی لیکن وہ دن کے ساتویں اوور میں کمنز کا شکار ہو گئے۔ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد پجارا اور گِل نے ٹیم کو سنبھالا اور جیت کی بنیاد رکھی۔
بھارت کی گابا اسٹیڈیم میں سات ٹیسٹ میچوں میں یہ پہلی جیت ہے۔ بھارت نے اس میدان پر اپنے گزشتہ 6 ٹیسٹ میچوں میں پانچ ہارے تھے اور ایک ڈرا کھیلا تھا۔
آسٹریلیا کی اس تاریخی جیت کے تین بڑے ہیرو رہے۔ شبھمن گل، چیتیشور پجارا اور رشبھ پنت نے میچ کے آخری دن ایسی بلے بازی کی جسے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
شبھمن نے 146 گیندوں میں 8 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 91 رنز کی بہترین اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ پجارا نے 211 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ پجارا کی اس اننگز نے ٹیم انڈیا کو مضبوطی فراہم کی جبکہ رشبھ پنت نے 138 گیندوں میں 9 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رن بنا کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
بھارت نے 1۔2 کی فتح کے ساتھ آسٹریلیائی دورے کا خاتمہ کیا۔ اس دورے میں یک روزہ سیریز پر آسٹریلیا نے 1-2 سے قبضہ کیا تھا جبکہ ٹی 20 سیریز بھارت نے جیتی تھی۔