ETV Bharat / sports

تیسرے ٹیسٹ میں روہت شرما کی واپسی پر سب کی نظریں - بھارتی کرکٹ ٹیم

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی سڈنی میں ٹیسٹ میں شمولیت کے بعد اب سب کی نظریں بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما کی واپسی پر ہیں۔

rohit sharma
rohit sharma
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 9:03 PM IST

بھارت نے میلبورن میں دوسرا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے جیت کر چار میچوں کی بارڈر گاوسکر ٹرافی سیریز میں 1-1 سے برابر ی کرلی ہے لیکن بھارتی ٹیم میں اننگ کی شروعات کا مسئلہ پہلے دونوں ٹیسٹ میں برقرار تھا اور سلامی بلے بازوں نے مایوس کیا۔

بھارت کے سلامی بلے بازوں نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں صفر اور سات رنز کی اوپننگ شراکت کی تھی جب کہ میلبورن ٹیسٹ میں ایک اور 16 رنز کی شراکت کی تھی۔

ایڈیلیڈ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پرتھوی شا اور مینک اگروال میدان میں اترے لیکن دونوں فلاپ ثابت ہوئے۔ صفر اور چار رنز کی وجہ سے پرتھوی کو میلبورن ٹیسٹ سے باہر ہونا پڑا۔ مینک بھی اب تک چار اننگز میں فلاپ رہے ہیں اور انہوں نے 17، 9، 0، 5 رنز بنائے ہیں۔ اگر روہت شرما 7 جنوری سے سڈنی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو مینک کو باہر ہونا پڑے گا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اجنکیا رہانے نے دوسرا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے جیتنے کے بعد کہا تھا کہ وہ اب تیسرے ٹیسٹ میں اسٹار سلامی بلے باز روہت شرما کی واپسی کے منتظر ہیں جبکہ کوچ روی شاستری نے کہا وہ تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے سے پہلے روہت سے بات کریں گے۔

مینک اگروال
مینک اگروال

اجنکیا رہانے نے میچ کے بعد روہت کی واپسی کے سلسلے میں کہا تھا کہ ہم روہت کی واپسی پر کافی پُر جوش ہیں۔ میں نے کل ان سے بات کی تھی اور وہ ٹیم میں شامل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

دوسری جانب کوچ روی شاستری نے کہا کہ ہمیں ابھی انتظار کرنا چاہیے، فی الحال روہت شرما سڈنی میں کوارنٹین ہیں۔ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں اور وہ براہ راست پلیئنگ الیون میں واپسی کر سکتے ہیں لیکن ہمیں یہ فیصلہ کرنے سے پہلے روہت سے بات کرنی ہوگی کہ وہ تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے جسمانی طور پر کتنے فٹ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.