ETV Bharat / sports

Team India Matches بھارت ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 8:14 AM IST

بی سی سی آئی نے منگل کو 2023-24 کے لیے ٹیم انڈیا کا بین الاقوامی شیڈول جاری کیا۔ بھارت ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے ساتھ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گا۔ India vs Australia Match before ODI World Cup

بھارت ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا

ممبئی: بھارتی مینز کرکٹ ٹیم اپنے 2023-24 ہوم سیزن کا آغاز ستمبر 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے کرے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ بھارت اور آسٹریلیا 22 ستمبر (موہالی)، 24 ستمبر (اندور) اور 27 ستمبر (راجکوٹ) کو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کی توجہ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ پر مرکوز رہے گی۔

  • Australia tour of India:

    1st ODI - 23rd September.
    2nd ODI - 24th September.
    3rd ODI - 27th September.

    1st T20i - 23rd November.
    2nd T20i - 26th November.
    3rd T20i - 28th November.
    4th T20i - 1st December.
    5th T20i - 3rd December. pic.twitter.com/mKaBbJZewU

    — Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) July 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ون ڈے ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد، بھارت 2024 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردے گا اور ٹیم پورے سیزن میں کوئی ون ڈے نہیں کھیلے گی۔ ایک روزہ عالمی کپ کے بعد، بھارت اور آسٹریلیا پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ وشاکھاپٹنم (23 نومبر)، ترواننت پورم (26 نومبر)، گوہاٹی (28 نومبر)، ناگپور (یکم دسمبر) اور حیدرآباد (3 دسمبر) میں کھیلے جائیں گے۔ بھارت جنوری 2024 میں تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لئے افغانستان کی میزبانی سال کے آغاز میں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Shimron Hetmyer Included on ODI ون ڈے سیریز کے لیے ہیٹ مائر، اوشانے کی ونڈیز ٹیم میں واپسی

یہ ٹی ٹوئنٹی میچ 11 جنوری کو موہالی میں، 14 جنوری کو اندور اور 17 جنوری کو بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔ یہ بھارت کی سرزمین پر افغانستان کی پہلی دو طرفہ محدود اوورز کی سیریز ہوگی۔ انگلینڈ جنوری سے مارچ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے بھارت آئے گا۔ 'انتھونی ڈی میلو ٹرافی' کے لیے بھارت اور انگلینڈ کی سیریز کا آغاز 25 جنوری سے حیدرآباد میں ہوگا۔ سیریز کے اگلے چار میچ وشاکھاپٹنم (2-6 فروری)، راجکوٹ (15-19 فروری)، رانچی (23-27 فروری) اور دھرم شالا (7-11 مارچ) میں ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.