حیدر آباد: ملک کے کروڑوں کرکٹ شائقین کے تجسس کو ختم کرتے ہوئے، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی وہی ہیں جو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں کھیلے تھے۔ India T20 World Cup Squad
T20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ:
1. روہت شرما (کپتان) 2. کے ایل راہل (نائب کپتان) 3. وراٹ کوہلی 4. سوریہ کمار یادو 5. دیپک ہُڈا 6. رشبھ پنت 7. دنیش کارتک 8. ہاردک پانڈیا 9. آر اشون 10. یُزویندر چہل 11. اکشر پٹیل 12. جسپریت بمراہ 13. بھونیشور کمار 14. ہرشل پٹیل 15. ارشدیپ سنگھ
بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ چار کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی محمد شامی، شریس ایئر، روی بشنوئی اور دیپک چہر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بھارت کے میچز
23 اکتوبر بھارت بمقابلہ پاکستان میلبورن شام 6 بجے
27 اکتوبر بھارت بمقابلہ اے 2 سڈنی شام 6 بجے
30 اکتوبر بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ پرتھ شام 6 بجے
2 نومبر بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش ایڈیلیڈ شام 6 بجے
6 نومبر بھارت بمقابلہ B1 میلبورن شام 6 بجے