ETV Bharat / sports

ICC ODI Rankings آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت اور پاکستان کو کلین سویپ کا فائدہ ہوا

حال ہی میں ختم ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بھارت نے زمبابوے کو 3-0 سے کلین سویپ کیا جب کہ نیدرلینڈز کو بھی پاکستان کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیریز جیتنے سے پاکستان اور بھارت دونوں کے ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ India, Pakistan receive boost after recent clean sweeps in ICC ODI Rankings

India, Pakistan receive boost after recent clean sweeps in ICC ODI Rankings
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت اور پاکستان کو کلین سویپ کا فائدہ ہوا
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 5:47 PM IST

نئی دہلی: ہرارے میں زمبابوے کو تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کے بعد ٹیم انڈیا کو ون ڈے رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت 111 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ پیر کے روز کے ایل راہل کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے میزبان ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز اپنے نام کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے تھے، جب کہ زمبابوے کی ٹیم صرف 276 رنز بنا سکی تھی۔ India, Pakistan receive boost after recent clean sweeps in ICC ODI Rankings

اس کے علاوہ ٹیم انڈیا اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی، اس دوران بھارتی ٹیم ایک بار پھر اپنی رینکنگ میں مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

وہیں پاکستانی ٹیم کو بھی ون ڈے رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے اور وہ اس وقت 107 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھے مقام پر ہے۔ نیدرلینڈز کو اسی کی سرزمین پر پاکستان کے ہاتھوں سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کا فائدہ ہوا ہے۔ تاہم اس دوران ہالینڈ نے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن وہ پاکستانی ٹیم کو شکست دینے میں ناکام رہی۔ پہلے میچ میں انہیں 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ آخری میچ میں انہیں صرف 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب پاکستان نے دوسرا ون ڈے 7 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

تاہم پاکستان کے لیے اب اپنی رینکنگ میں بہتری کا کوئی دوسرا موقع نہیں، کیونکہ رواں برس اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے بعد تک ان کے پاس 50 اوور کے میچ نہیں ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی سی سی رینکنگ میں نیوزی لینڈ 124 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اینگلینڈ 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.