کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں کھیلے جا رہے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 میں، ہندوستانی خواتین نے اتوار کو نیو لینڈز اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ جیت کے لیے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دونوں ہندوستانی اوپنرز یستیکا بھاٹیہ (17) اور شیفالی (33) نے اچھا آغاز کیا۔
لیکن جمائمہ روڈریگس (53 ناٹ آؤٹ، 38 گیندوں پر 8 چوکے) کی شاندار بلے بازی کی، اس کے بعد، ریچا گھوش (31 ناٹ آؤٹ، 20 گیندیں، 5 چوکے) نے بھی آخری اوورز میں پاکستانی گیند بازوں پر اچھے شارٹ کھیلے۔ اور ان دونوں کے درمیان بہترین شراکت داری سے ہندوستان نے فتح کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ورلڈ کپ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف (68 ناٹ آؤٹ، 55 گیندوں، 7 چوکوں) نے شاندار بلے بازی کی تھی اس کے علاوہ عائشہ نیسم (43 ناٹ آؤٹ، 25 گیندوں پر 2 چوکے، 2 چھکے) نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
- IND W vs PAK W T20 World کپتان بسمہ معروف کی شاندار بلے بازی، پاکستان نے بھارت کو 150 رنز کا ہدف دیا
ہندوستانی ٹیم: شیفالی ورما، یاستیکا بھاٹیہ، جیمیمہ روڈریگس، ہرلین دیول، ہرمن پریت کور (کپتان)، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پوجا وستراکار، رادھا یادو، راجیشوری گائیکواڑ، رینوکا ٹھاکر سنگھ۔ پاکستانی ٹیم: جویریہ خان، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، ایمن انور، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال۔