ETV Bharat / sports

بھارت کی پانچ وکٹوں سے جیت، ٹی 20 سیریز پر انگلینڈ کا قبضہ - شیفالی ورما کو چھ رن پر بولڈ کرکے پہلا جھٹکا

اسمرتی ماندھنا کی 48 رن کی شاندار اننگز اور ایشاک، شرینکا، رینوکا اور امن جوت کی مہلک گیند بازی کی بدولت بھارت نے اتوار کے روز تیسرے ٹی-20 میچ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ India Defeats England

ہندوستان کی پانچ وکٹوں سے جیت،ٹی 20 سیریز پر انگلینڈ کا قبضہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 11:08 AM IST

ممبئی:127 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اترنے والی ہندوستانی ٹیم کو کیمپ نے تیسرے اوور میں شیفالی ورما کو چھ رن پر بولڈ کرکے پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد 12ویں اوور میں کرکے پویلین بھیج دیا۔ بھارت کی تیسری وکٹ 16ویں اوور میں دیپتی شرما کی صورت میں 12 رن پر گری۔ اسمرتی ماندھنا 48 رنز پر اپنی نصف سنچری سے محروم رہیں۔ ایکلسٹن نے انہیں ڈنکلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ ریچھا گھوش کو 19ویں اوور میں ایکلسٹن نے دو رنز پر بولڈ کیا۔ ہندوستان نے 19 اوورز میں 127 رنز بنائے اور میچ پانچ وکٹ سے جیت لیا۔ کپتان ہرمن پریت کور چھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور امنجوت کور دس رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے فرییا کیمپ اور سوفی ایکلسٹن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ شارلی ڈین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ہیتھر نائٹ کی 52 رن کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کے روز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی بولنگ نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 20 اوورز میں 126 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ تاہم کپتان ہیتھر نائٹ نے 52 رنز کی اپنی نصف سنچری اننگز کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی۔

یہ بھئ پڑھیں: جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ رد

پہلے بیٹنگ کرنے آئی انگلینڈ کو پہلا جھٹکا مایا باؤچر کی صورت میں لگا جب وہ پہلے اوور کی تیسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوئی۔ اس کے بعد صوفیہ ڈنکلے تیسرے اوور میں 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔بھارت کی جانب سے سائکا ایشاک اور شرینکا پاٹل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا سنگھ اور امنجوت سنگھ نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.