ETV Bharat / sports

India vs New Zealand نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا - محمد سراج نے چار وکٹیں حاصل کی

بھارت نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تین ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔ India vs New Zealand

India bowl out NZ for 160 in 3rd T20I
نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 2:59 PM IST

نیپئر: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نیپئر کے گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے آئی نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 160 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ نے بالترتیب چار چار وکٹیں حاصل کی۔ جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سےڈیون کونوے(59) اور گلین فلپس (54) رنز بنائے۔ India bowl out NZ for 160 in 3rd T20I

میچ شروع ہونے سے قبل بھارت کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہاکہ "ہم بہرحال پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے، ہم نے جو چاہا وہ ہمیں مل گیا، انہیں لگتا ہے کہ پچ پورے 40 اوورز تک ایک جیسی ہی رہے گی، اور اس پر گھاس ہونے کی وجہ سے بھارتی تیز گیند بازوں کوفائدہ مل سکتا ہے۔ وہ حالات کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ سکتے۔ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، واشنگٹن سندر کی جگہ ہرشل پٹیل آئے ہیں۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں بھارت کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزما کر نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کی پوری کوشش کرے گا۔ اگر ہم گزشتہ پانچ میچوں کی بات کریں تو بھارت نے تمام میچ جیتے ہیں، جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا۔
بھارت: ایشان کشن، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شریاس ایر، ہاردک پانڈیا (کپتان)، دیپک ہڈا، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، یُزویندر چہل۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.