ETV Bharat / sports

India vs Ireland 2nd T20: آخری اوور میں عُمران ملک کی بہترین گیند بازی سے جیتا بھارت - بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتی

بھارت نے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز 0۔2 سے جیت لی۔ سنچری بنانے والے دیپک ہُڈا پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز رہے۔ India Beat Ireland by 4 runs

آخری اوور میں عُمران ملک کی بہترین گیند بازی سے جیتا بھارت

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 6:53 AM IST

بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو چار رنز سے شکست دے دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں سات وکٹ پر 225 رن بنائے تھے۔ دیپک ہُڈا نے 104 اور سنجو سیمسن نے 77 رنز بنائے۔ جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 221 رنز بنا سکی۔ India Beat Ireland by 4 runs in second T20 match

آئرلینڈ ٹیم کی شروعات اچھی رہی۔ پال سٹرلنگ اور اینڈریو بلبرنی کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت ہوئی۔ پال 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان اینڈریو نے 60 رنز بنائے۔ وہیں ٹیکٹر نے 39 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے بھونیشور، عُمران ملک، ہرشل اور بشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دیپک ہُڈا اور سنجو سیمسن نے بھارت کے لیے دوسری وکٹ کے لیے ریکارڈ 176 رنز کی شراکت کی۔ بھارت کی جانب سے دیپک ہڈا نے 57 گیندوں میں 104 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 9 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ سنجو سیمسن نے 42 گیندوں میں 77 رنز بنائے۔ سوریہ کمار اور ہاردک نے 15 رن بنائے۔ بھارت نے اپنی اننگز کے آخری 4 اوورز میں 6 وکٹیں گنوا دیں۔ آئرلینڈ کی جانب سے مارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: India to Tour New Zealand: بھارتی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

آئرلینڈ کو جیت کے لیے آخری اوور میں 17 رنز درکار تھے لیکن عُمران ملک نے آئرلینڈ کو یہ رنز نہیں بنانے دیے۔ آئرلینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 12 رنز بنا سکی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے دو میچوں کی T20I سیریز بھی 2-0 سے جیت لی۔ سنچری بنانے والے دیپک ہُڈا پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز رہے۔ India won the series against Ireland

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.