ETV Bharat / sports

ICC U19 World Cup 2022 Final: بھارت پانچویں بار بنا چیمپئن - انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست

بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل ٹیم انڈیا سال 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ India U19 Beat England in Final

بھارت پانچویں بار بنا چیمپئن
بھارت پانچویں بار بنا چیمپئن
author img

By

Published : Feb 6, 2022, 6:50 AM IST

اینٹیگا کے نارتھ گراؤنڈ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دے کر پانچویں بار یہ خطاب اپنے نام کیا ہے۔ India Beat England in U19 World Cup 2022 Final

تیز گیند باز راج باوا (31 رن پر 5 وکٹ) اور روی کمار (34 رن پر 4) کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں 44.5 اووروں میں 189 رن پر نمٹا دیا۔ Raj Bawa excellent bowling Against England

اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ آل آؤٹ ہوئی ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن شروعات خراب رہی اور 18 رن پر دو وکٹ گنوا دیئے۔ اس کے بعد انگلینڈ سنبھل نہ سکا اور اس نے 61 رن پر اپنے چھ وکٹ گنوا دیئے۔ انگلینڈ کا ساتواں وکٹ 91 کے اسکور پر گرا۔ لیکن اس کے بعد جیمز رو اور جیمز سیلز نے آٹھویں وکٹ کے لیے 93 رن کی شراکت کرکے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔

جیمز نے 116 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 95 رن بنائے۔ جیمز کو روی نے آٹھویں بلے باز کے طور پر آؤٹ کیا۔ روی نے تین گیندوں کے بعد تھامس اسپن وال کا وکٹ بھی حاصل کیا۔ راج اور روی دونوں نے چار چار وکٹ حاصل کیے لیکن راج باوا نے جاشوا بوائیڈن کو آؤٹ کرکے فائنل میں پانچ وکٹ لینے کی کامیابی اپنے نام کی۔

راج باوا نے 9.5 اوور میں 31 رن دے کر پانچ وکٹ لیے جبکہ روی نے نو اوور میں 34 رن دے کر چار وکٹ لیے۔ کوشل تامبے کے حصے میں ایک وکٹ آیا۔ جیمز سیلز 65 گیندوں پر 34 رن بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔

بھارت انڈر 19 ٹیم 190 رنز کا ہدف 47.4 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایک وقت بھارت کی چار وکٹیں 97 رنز پر گر گئی تھیں اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری بنانے والے کپتان یش دھول 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن نشانت سندھو (54 گیندوں میں 50 ناٹ آؤٹ) اور باوا (35) نے 67 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ نائب کپتان شیخ رشید نے مسلسل دوسرے میچ میں 50 رنز بنائے۔ آخر میں دنیش بانا نے جیمز سیلز کو لگاتار دو چھکے مار کر بھارت کو 48ویں اوور میں ہی ہدف تک پہنچا دیا۔

وہیں فائنل مقابلے میں بہترین کارردگی کرنے والے راج باوا کو پلیئر آف دی میچ کے خطاب جبکہ جنوبی افریقہ انڈر 19 کے کھلاڑی ڈیوالڈ بریوز کو پلیئر آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ Raj Bawa Player of the match in U19 World cup Final

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی تاریخی جیت، عالمی خطاب پر قبضہ

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت محمد کیف (2000)، وراٹ کوہلی (2008)، انمکت چند (2012) اور پرتھوی شا (2018) کی کپتانی میں انڈر 19 ورلڈ کپ کا خطاب جیت چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.