ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh 1st Test پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دی - بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز

بھارت نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 188 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ India vs Bangladesh 1st Test

پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دی

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 10:05 AM IST

Updated : Dec 18, 2022, 10:32 AM IST

چٹاگانگ: بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 188 رنز سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز 324 رنز پر سمٹ گئی۔ اکشر پٹیل نے تیج الاسلام کو کلین بولڈ کر کے بنگلہ دیش کی اننگز ختم کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو صبح نو بجے سے کھیلا جائے گا۔ India Beat Bangladesh by 188 runs

بھارت نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 513 رنز کا انتہائی مشکل ہدف رکھا تھا، جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 324 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ ذاکر حسن نے 100 رنز کی اننگ کھیلی۔ بھارت نے پہلی اننگ میں 404 رنز کا اسکور بنایا۔ پجارا 90، شریاس ایئر 86 اور روی چندرن اشون 58 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگ میں صرف 150 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگ میں شوبمن گل کے 110 اور چیتشور پجارا کے 102 رنز کی بدولت دو وکٹوں پر 258 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کے سامنے 513 رنز کا ہدف رکھا۔ بھارت کی جانب سے پورے میچ میں کلدیپ یادو نے 8، اکشر پٹیل 5 اور محمد سراج نے چار وکٹیں اپنے نام کی۔

بنگلہ دیش میں رنز کے لحاظ سے یہ بھارت کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کو یہ میچ جیتنا ضروری تھا اور اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی طرف ایک قدم بڑھا دیا ہے۔ اب بھارت کو اپنے باقی پانچ میں سے چار ٹیسٹ جیتنے ہوں گے۔

Last Updated : Dec 18, 2022, 10:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.