ETV Bharat / sports

India Beat Australia by 6 Wickets بھارت کی آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست - india beat australia by 6 wickets clinch t20i

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی شروعات اچھی نہیں تھی، اوپنر لوکیش راہل پہلے ہی اوور میں ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ لیکن ویراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو کی دھماکہ خیز اننگر نے بھارت کی جیت یقینی بنایا۔ India Beat Australia by 6 Wickets

india-beat-australia-by-6-wickets
بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 9:34 AM IST

Updated : Sep 26, 2022, 9:40 AM IST

حیدرآباد: بھارت نے سوریہ کمار یادو (69) اور ویراٹ کوہلی (63) کی مضبوط نصف سنچریوں کے بعد ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 25) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اتوار کے روز تیسرے ٹی- ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے بھارت کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ٹیم انڈیا نے ایک گیند باقی رہتے حاصل کر لیا۔ India Beat Australia by 6 Wickets

سوریہ کمار نے 36 گیندوں پر پانچ چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے، جب کہ ویراٹ کوہلی نے 48 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 104 رنز کی زبردست شراکت داری قائم کر کے ٹیم انڈیا کو فتح کے قریب پہنچایا اور ہاردک پانڈیا نے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر انڈیا کو فتح دلائی۔

اس قبل کیمرون گرین (52) اور ٹم ڈیوڈ (54) نے دھماکہ خیز نصف سنچریاں بنا کر آسٹریلیا کو 186 رنز کے مضبوط اسکور تک پہنچایا، لیکن سوریہ کمار-ویراٹ کی جوڑی نے ان کی محنت کو خاک میں ملا دیا۔ گرین نے 21 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 جبکہ ٹم ڈیوڈ نے 26 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اوپنر لوکیش راہل پہلے ہی اوور میں ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان روہت شرما نے جوش ہیزل ووڈ ککی گیند پر چھکا لگا کر جارحیت کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 17 (14) پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد سوریہ کمار اور ویراٹ کوہلی نے بھارتی اننگز کو سنبھالا اور سنچری پارٹنرشپ سے کنگارو ٹیم کو شکست دی۔ سوریہ کمار نے 13ویں اوور میں ایڈم زمپا کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری پوری کی، حالانکہ وہ 14ویں اوور میں چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد کوہلی اور ہاردک نے چوتھی وکٹ کے لیے 32 گیندوں میں 48 رنز کی شراکت کی۔ بھارت کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے۔ ویراٹ پہلی گیند پر چھکا لگانے کے بعد دوسری گیند پر باؤنڈری پر کیچ ہو گئے جس کے بعد ہاردک نے اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر بھارت کی فتح کا جھنڈا لہرایا۔

آسٹریلیا کے لیے ڈینیئل سامس نے 3.5 اوورز میں 33 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے چار اوورز کے کوٹے میں 40 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کیمرون گرین نے تین اوورز میں 14 رنز دیے لیکن انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

Last Updated : Sep 26, 2022, 9:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.