حیدرآباد: بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پہلے دو ون ڈے میچوں کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز 22 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ تین میچوں کی ونڈے سیریز کے لیے دو ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے پہلے دو میچوں کے لیے ٹیم کی کپتانی کے ایل راہل کریں گے جب کہ جڈیجہ نائب کپتان ہوں گے۔
-
Coming 🆙 next 👉 #INDvAUS
— BCCI (@BCCI) September 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Here are the #TeamIndia squads for the IDFC First Bank three-match ODI series against Australia 🙌 pic.twitter.com/Jl7bLEz2tK
">Coming 🆙 next 👉 #INDvAUS
— BCCI (@BCCI) September 18, 2023
Here are the #TeamIndia squads for the IDFC First Bank three-match ODI series against Australia 🙌 pic.twitter.com/Jl7bLEz2tKComing 🆙 next 👉 #INDvAUS
— BCCI (@BCCI) September 18, 2023
Here are the #TeamIndia squads for the IDFC First Bank three-match ODI series against Australia 🙌 pic.twitter.com/Jl7bLEz2tK
ان دو میچوں میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور نائب کپتان ہاردک پانڈیا کو آرام دیا گیا ہے۔ پہلے دو میچوں کے لیے سلیکٹرز نے تجربہ کار آف اسپینر آر اشون کو بھی ٹیم میں منتخب کرکے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ یہ آف اسپنر ٹیم انڈیا کے ورلڈ کپ 2023 کے پلان میں شامل ہے۔جس کا مطلب ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں ابھی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
تیسرے ون ڈے کے لیے دوسری ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اور تمام سینئرز تیسرے ون ڈے میں واپس آجائیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے اور آخری میچ کے لیے اعلان کردہ دونوں ٹیموں پر ایک نظر :
پہلے دو ونڈے کے لیے بھارتی ٹیم: کے ایل راہل (کپتان)، رویندر جڈیجہ (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، شریس آئیر، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شاردول ٹھاکر، واشنگٹن سندر، آر اشون، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، پرسدھ کرشنا۔
تیسرے ونڈے کے لیے بھارتی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شبھمن گل، ویراٹ کوہلی، شریس آئیر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، آر اشون، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج
یہ بھی پڑھیں: