ETV Bharat / sports

IND vs ENG 4th Test: بھارت 191 پر آل آؤٹ، انگلینڈ کے بھی تین وکٹ گرے - بھارت 191 پر آل آؤٹ

تیز گیندباز شاردُل ٹھاکر کی 57 رن کی شاندار اننگز اور وراٹ کوہلی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی پاری میں 191 رنز ہی بنا سکی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 54 رنز بنا لیے ہیں۔

india all out on 191 runs in 4th Test against england
بھارت 191 پر آل آؤٹ
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 8:10 AM IST

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ اوول میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت صرف 191 رنز ہی بنا سکی۔

بھارت نے اس کے بعد جوابی حملہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے دونوں اوپنر اور ان کے فارم میں چل رہے کپتان جو روٹ کا وکٹ لے کر میچ کو توازن میں کر لیا ہے۔

تیز گیندباز شاردُل ٹھاکر کی 57 رن کی جارحانہ پاری اور کپتان وراٹ کوہلی کی نصف سینچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کو خراب شروعات سے ابھرتے ہوئے پہلی اننگز میں 191 رن کا چیلنج بھرا اسکور بنا لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 رابنسن نے 3 اور انڈرسن و اورٹن کو ایک ایک وکٹ ملا۔

بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 23 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بنے کوہلی

شاردُل ٹھاکر کی شاندار نصف سنچری، سہواگ کا ریکارڈ ٹوٹا

وہیں انگلینڈ کی پہلی اننگز کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی اور ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے چوتھے اوور میں دوسری گیند پر روری برنس کو بولڈ کیا اور پھر آخری گیند پر حسیب حمید کو پنت کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ محض چھ رن پر دو وکٹ گر جانے کے بعد ڈیوڈ ملان اور روٹ نے تیسرے کرکٹ کے لیے 46 رن کا اضافہ کیا۔ یہ شراکت داری زیادہ خطرناک ہو پاتی کہ اس سے پہلے امیش یادو نے روٹ کو ایک بہترین گیند پر بولڈ کر دیا۔

روٹ نے 46 گیندوں میں چار چوکے کے سہارے 26 رن بنائے۔ اسٹمپس کے وقت ملان 21 اور نائٹ واچمین کریگ اورٹن ایک رن بنا کر میدان پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.