بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچویں ری شیڈول ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں بڑا اسکور نہیں بنا سکی اور 245 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، بھارت کو پہلی اننگ میں 132 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو 378 رنوں کا ٹارگیٹ ملا۔
میچ کے چوتھے دن بھارت نے تین وکٹ پر 125 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ چیتشور پجارا نے 50 اور رشبھ پنت نے 30 رنز بنا کر اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے اسکور کو 153 رنز تک پہنچایا۔ پُجارا کو اسٹورٹ براڈ نے آؤٹ کیا۔ انہوں نے 168 گیندوں پر 66 رنز میں آٹھ چوکے لگائے اس کے بعد میتھیو پاٹس کی گیند پر 19 رنز بنانے کے بعد شریس ایر بھی پویلین لوٹ گئے۔ رشبھ پنت، اسپنر جیک لیچ کی گیند پر ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش میں آسان کیچ دے بیٹھے۔ پنت نے 86 گیندوں پر 57 رنز میں آٹھ چوکے لگائے انہوں نے پہلی اننگ میں شاندار بلے بازی کی تھیا ور 146 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے رویندر جڈیجہ 23 رنز بنانے کے بعد نویں بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے جبکہ جسپریت بمراہ آخری بلے باز کے طور پر 245 کے ٹیم اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 33 رنز پر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ براڈ اور پاٹس نے دو دو وکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: IND vs ENG 5th Test Match: انگلینڈ کی پہلی اننگ 284 رنوں پر سمٹی، بھارت کو 132 کی سبقت