ETV Bharat / sports

IND W vs PAK W T20 World کپتان بسمہ معروف کی شاندار بلے بازی، پاکستان نے بھارت کو 150 رنز کا ہدف دیا

پاکستان اور بھارت کا میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے ببازی کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بسمہ معروف 68 ناٹ آؤٹ اوٹ اور عائشہ نیسم 43 زنز ناٹ آؤٹ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

author img

By

Published : Feb 12, 2023, 8:35 PM IST

IND W vs PAK W T20 World Cup, Pakistan set 150-run target vs India
کپتان بسمہ معروف کی شاندار بلے بازی، پاکستان نے بھارت کو 150 رنز کا ہدف دیا

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں کھیلے جا رہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیو لینڈز اسٹیڈیم میں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی سلامی بلے باز جویریہ (8) دوسرے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئیں۔ منیبہ علی (12) بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکیں، لیکن یہاں سے پاکستانی کپتان بسمہ معروف (68 ناٹ آؤٹ، 55 گیندوں، 7 چوکوں) نے ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے لی، جب کہ عائشہ نیسم (43 ناٹ آؤٹ، 25 گیندوں پر 2 چوکے، 2 چھکے) نے اس کا بھرپور ساتھ دیا۔

دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 47 گیندوں پر ناٹ آوٹ 81 رنز کی شراکت داری کی۔ بھارتی گیند بازوں نے آخری اوورز میں بہت خراب گیند بازی کی اور پھر فیلڈنگ میں بھی کیچز چھوڑے، جس کے نتیجے میں مقررہ 20 اوورز میں پاکستان 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ اس سے قبل پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے اتوار کے روز ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ 2023 کے گروپ بی کے اپنے میچ میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بسمہ معروف نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہیں گے۔ یہ خشک وکٹ ہے، اس میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی، اس لیے ہم پہلے بڑا اسکور کرنا چاہیں گے۔ ہم مطمئن ہیں کیونکہ پچھلی بار ہمیں ہندوستان کے خلاف جیت حاصل ہوئی تھی مگر یہاں حالات مختلف ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا، "ہم بیٹنگ کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ وکٹ پچ تھوڑی مشکل ہے۔ وہ (اسمرتی مندھانا) جلد صحت یاب ہو جائیں گی لیکن ہم نے آج کے لیے ہرلین (دیول) اور شیکھا کی شکل میں اضافی بلے باز کو شامل کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ وکٹیں ہماری مدد کریں گی ۔ ہمارے گیند بازوں نے اس سے قبل سہ فریقی سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔"

ہندوستانی ٹیم: شیفالی ورما، یاستیکا بھاٹیہ، جیمیمہ روڈریگس، ہرلین دیول، ہرمن پریت کور (کپتان)، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پوجا وستراکار، رادھا یادو، راجیشوری گائیکواڑ، رینوکا ٹھاکر سنگھ۔ پاکستانی ٹیم: جویریہ خان، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، ایمن انور، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.