جوہانسبرگ: بھارت نے ارشدیپ سنگھ (پانچ وکٹ) اور اویش خان (چار وکٹ) کی خطرناک گیندبازی اور سائی سدرشن کے ناٹ آؤٹ 55 رنز، شریس ائیر کی 52 رنوں کی نصف سنچری اننگ کی بدولت اتوار کو تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
117 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ریتوراج گائیکواڈ اور سائی سدرشن کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے صرف 23 رنز ہی جوڑ سکی تھی کہ مولڈر نے چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر گائیکواڈ 5 رن کو ایل بی ڈبلیو کرکے بھارت کو پہلا جھٹکا دیا۔
-
A comfortable chase for India as Sai Sudharsan scores an unbeaten fifty on ODI debut 👏#SAvIND | 📝: https://t.co/41fhHQfcmC pic.twitter.com/i2AQxFbHMf
— ICC (@ICC) December 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">A comfortable chase for India as Sai Sudharsan scores an unbeaten fifty on ODI debut 👏#SAvIND | 📝: https://t.co/41fhHQfcmC pic.twitter.com/i2AQxFbHMf
— ICC (@ICC) December 17, 2023A comfortable chase for India as Sai Sudharsan scores an unbeaten fifty on ODI debut 👏#SAvIND | 📝: https://t.co/41fhHQfcmC pic.twitter.com/i2AQxFbHMf
— ICC (@ICC) December 17, 2023
اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے شریس ائیر نے سدرشن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے مضبوط شراکت داری کی اور بھارتی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ 15.5 اوورز میں شریس (52 رنز) کو پھلکوایو نے ملر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 111 رنز تھا۔ سدرشن 55 اور تلک ورما ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت نے 16.4 اوورز میں 117 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری جنوبی افریقی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز بھارتی تیز گیند بازوں کا سامنا نہ کرسکا اور تو چل میں آیا کی طرز پر پویلین لوٹ گیا۔
جنوبی افریقہ کا آغاز بہت خراب تھا اور اس نے تین رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد تیسرے وکٹ کے لیے 39 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم تیسرا وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقی بلے باز تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے۔
پھلکوایو نے ٹیم کے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ ٹونی ڈی جورزی 28، ایڈن مارکرم 12 رن بنائے اور تبریز شمسی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے سات بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ تین بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 27.3 اوورز میں 116 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 37 رنزدے کر پانچ اور اویش خان نے 27 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو کو ایک وکٹ ملا۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا تھا کہ یہ وکٹ پہلے بھی استعمال ہو چکی ہے یہاں اسپنرز کے لیے بہت مدد ہے اور ہم دوسری اننگ میں اس سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بھارتی کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیتتے تو بلے بازی ہی کرتے۔ پچھلے چند میچز دیکھنے کے بعد ہم سمجھ گئے ہیں کہ یہ پچ اسپنرز کے لیے بہت مددگار ہے۔ آج سائی سدرشن ہماری ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں۔ کلدیپ اور اکشر ہماری ٹیم میں بطور اسپنر ہیں۔
دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:
بھارت ٹیم: کے ایل راہل (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، سائی سدرشن، شریاس ائیر، تلک ورما، سنجو سیمسن، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، اویش خان، کلدیپ یادو اور مکیش کمار۔
جنوبی افریقہ ٹیم: ایڈن مارکرم (کپتان)، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی جورجی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، اینڈیل فہلوکوایو، ویان مولڈر، ناندرے برجر، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی۔