ETV Bharat / sports

Ind vs NZ 1st ODI دلچسپ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو بارہ رنز سے شکست

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے اور دلچسپ میچ میں بارہ رنز سے شکست دے دی ہے۔ بھارت کو یہ جیت حاصل کرنے کے لیے آخری اوور تک جد و جہد کرنے پڑی۔ نیوزی لنیڈ نے 349 کے ہدف کے تعاقب میں 337 رنز ہی بناسکی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 9:58 PM IST

Updated : Jan 18, 2023, 10:22 PM IST

حیدرآباد: بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ حیدرآباد میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے دلچسپ میچ میں 350 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 337 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل (140 رنز) نے اپنی ٹیم کو جیت دلانے کی مکمل کوشش کی لیکن وہ جیت نہ سکے۔ میچ آخری اوور میں ان کی وکٹ کے ساتھ ختم ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ شاردول ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ دو سو رنز بنانے والے شبھمن گل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل شبھمن گل (208) کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 50 اوور میں 349 رن کا مشکل ہدف دیا تھا۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر اور کپتان روہت شرما کے پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کوصحیح بتاتے ہوئے شبھمن نے نیوزی لینڈ کے کم تجربہ کار باؤلنگ اٹیک کو تباہ کردیا۔ یہ نیوزی لینڈ کے خلاف کسی بھی کھلاڑی کا اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

شبھمن نے اپنے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری جارحانہ انداز میں مسلسل دو چھکے لگا کر مکمل کی۔ اپنی اننگز میں انہوں نے 139.59 کے اسٹرائیک ریٹ سے 19 چوکے اور نو چھکے لگائے۔ ہندوستانی اننگز کے آخری اوور میں ہنری شپلی کی گیند پر لانگ آف پر کھڑے فلپ نے لمبی دوڑ لگا کر ان کا شاندار کیچ لیا۔

شبھمن کے علاوہ روہت شرما (34)، سوریہ کمار یادو (31) اور ہاردک پانڈیا (28) نے اسکور بورڈ پر اپنی موجودگی کا احساس کرایا، حالانکہ حال ہی میں فارم میں واپس آنے والے وراٹ کوہلی کا آج بلا نہیں چلا، جبکہ سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے ایشان کشن بھی خاموشی سے پانچ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلی اور ڈیرل مچل دو دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر بنے جب کہ تجربہ کار مچل سینٹنر نے 56 رن کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

Last Updated : Jan 18, 2023, 10:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.