ETV Bharat / sports

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے میچز کب اور کہاں نشر کیے جائیں گے؟ - بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا شیڈول

IND vs ENG Test Series افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی میں کلین سویپ کرنے کے بعد اب ٹیم انڈیا انگلینڈ کو رودنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جنوری سے حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

IND vs ENG Test
بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 4:47 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ٹیم 25 جنوری سے 11 مارچ تک روہت شرما کی کپتانی میں انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کھیلنے والی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 - 25 ​​کے لحاظ سے یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہم ہے۔ جس کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم بین اسٹوکس کی کپتانی اور کوچ برینڈن میک کولم کی قیادت میں ابوظہبی میں پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔

سیریز کا پہلا میچ کب اور کہاں ہوگا: بھارتی کپتان روہت شرما، اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اور کوچ راہل ڈراوڈ افغانستان سیریز کے بعد دو دن کی چھٹی پر ہیں۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم انڈیا کے تمام کھلاڑی حیدرآباد میں نیٹ سیشن میں شرکت کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تمام میچز کہاں ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے: بھارت انگلینڈ کی یہ اہم ٹیسٹ سیریز اسپورٹس 18 پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سیریز کی لائیو اسٹریمنگ جیو سنیما پر بھی کی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز صبح 9.30 بجے شروع ہوں گے اور شام 4.30 بجے ختم ہوں گے۔ میچ کے دوران 40 منٹ کا لنچ بریک اور 20 منٹ کا چائے کا وقفہ بھی ہوگا۔

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول

  • پہلا ٹیسٹ: 25 تا 29 جنوری، مقام حیدرآباد
  • دوسرا ٹیسٹ: 2 تا 6 فروری، مقام وشاکھاپٹنم
  • تیسرا ٹیسٹ: 15 تا 19 فروری، مقام راجکوٹ
  • چوتھا ٹیسٹ: 23 تا 27 فروری، مقام رانچی
  • پانچواں ٹیسٹ: 7 تا 11 مارچ، مقام دھرم شالہ

ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارت اور انگلینڈ کے اسکواڈ

پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے بھارتی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویراٹ کوہلی، شریس ائیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، اویش خان

انگلینڈ کی ٹیم: بین اسٹوکس (کپتان)، ریحان احمد، جیمز اینڈرسن، گَس اٹکنسن، جونی بیرسٹو (وکٹ کیپر)، شعیب بشیر، ہیری بروک، جیک کرولی، بین ڈکٹ، بین فوکس، ٹام ہارٹلی، جیک لیچ، اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ، مارک ووڈ۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.