ETV Bharat / sports

Ind vs Eng 1st test: اینڈرسن نے کمبلے کو پیچھے چھوڑا، بھارت کو95 رنز کی سبقت - بھارت انگلینڈ ٹیسٹ

انگلینڈ کے تجربہ کار تیزگیندباز جیمزاینڈرسن نے بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت کے انل کمبلے (619) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیسرے گیندباز بن گئے، جبکہ نچلے آرڈر کے ہندوستانی بلے بازوں نے ٹیم کو پہلی اننگز میں 95 رنوں کی اہم برتری دلا دی۔

in vs eng 1st test, India lead by 95 runs in the first Test
اینڈرسن نے کمبلے کو پیچھے چھوڑا، بھارت کو95 رنز کی سبقت
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 11:02 PM IST

اینڈرسن بھارتی بلے باز لوکیش راہل کو وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کراکر کمبلے سے آگے نکل گئے۔ راہل نے شاندار 84 رنز بنائے۔ اینڈرسن کے 620 وکٹ ہوگئے ہیں اور ان سے آگے آسٹریلیا کے شین وارن (708) اور سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن (800) ہیں۔

39 سالہ اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں اس وقت سب سے کامیاب تیزگیندباز بن گئے تھے جب وہ انگلینڈ کے 2018 کے پچھلے ہندوستان کے دورے میں آسٹریلیا کے گلین میک گرا (563) سے آگے نکلے تھے۔

انہوں نے گزشتہ سال اپنا 600 واں ٹیسٹ وکٹ حاصل کیا تھا۔ اس درمیان راہل کے 84، آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے 56، محمد شامی کے 13 اور جسپریت بمراہ کے 28 کی بدولت پہلی اننگز میں 278 رن بناکر پہلی اننگ میں 95 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔

بھارت نے صبح چار وکٹ پر 125 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ناٹ آوٹ بلے باز رشبھ پنت سات رنز سے آگے کھیلتے ہوئے فاسٹ بولر اولی رابنسن کا شکار بن گئے۔ پنت نے 20 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

راہل اور جڈیجہ نے چھٹے وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت کی۔ اینڈرسن نے راہل کو آوٹ کرکے نہ صرف اس خطرناک ہوتی شراکت کو توڑا بلکہ کمبلے سے بھی آگے نکل گئے۔ اینڈرسن نے شاردول ٹھاکر کو صفر پر آؤٹ کرکے اپنا 621 واں وکٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: بجرنگ پونیا کو سیمی فائنل میں شکست، کانسہ کی امید برقرار

جڈیجہ اور شامی نے آٹھویں وکٹ کے لیے 27 رنز جوڑے۔ رابنسن نے جڈیجا کو سٹورٹ براڈ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ جڈیجہ نے 86 گیندوں پر 56 رن میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بمراہ نے 34 گیندوں پر 28 میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

بمراہ نے محمد سراج کے ساتھ آخری وکٹ کے لیے 33 رنز جوڑے۔ سراج سات رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔انگلینڈ کی جانب سے رابنسن نے 85 رنز کے عوض پانچ اور اینڈرسن نے 54 رن دے کرچاروکٹ حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.