ETV Bharat / sports

Mohammed Shami Ruled out محمد سمیع انجری کے باعث ونڈے سیریز سے باہر، عمران ملک ٹیم میں شامل

محمد سمیع انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ اب عمران ملک ٹیم انڈیا میں متبادل کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ کر کے یہ جانکاری دی ہے۔ Mohammed Shami ruled out

IND vs BAN: Umran Malik replaces injured Mohammed Shami in ODI series against Bangladesh
محمد سمیع انجری کے باعث ونڈے سیریز سے باہر، عمران ملک ٹیم میں شامل
author img

By

Published : Dec 3, 2022, 11:34 AM IST

ممبئی: بھارتی ٹیم کے سینئر فاسٹ باؤلر محمد سمیع ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے اتوار سے بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بتایا جارہا کہ محمد سمیع آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ سمیع چٹاگانگ میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے بھی محروم رہیں گے۔ Mohammed Shami ruled out

محمد سمیع انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ اب عمران ملک کو ٹیم انڈیا میں متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ کر کے یہ جانکاری دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عمران حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورے پر گئے تھے، جہاں انہیں ون ڈے میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ عمران نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ Umran Malik replaces injured Mohammed Shami in ODI series against Bangladesh

دوسری جانب سمیع ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ دراصل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز 4 دسمبر سے شروع ہونے والی ہے۔ سمیع کو ٹریننگ سیشن کے دوران ہاتھ میں چوٹ لگی تھی، سمیع کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد دوبارہ پریکٹس شروع کرنے کے بعد سمیع ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے۔ انہیں این سی اے رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے اور انہوں نے یکم دسمبر کو ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کا سفر بھی نہیں کیا ہے۔

شامی کے علاوہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ پہلے سے ہی ون ڈے سے باہر ہیں، کیونکہ وہ ستمبر میں گھٹنے کی سرجری سے اب تک صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔ ٹیسٹ میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہے، بائیں ہاتھ کے اسپنر سوربھ کمار فی الحال بنگلہ دیش میں جڈیجہ کا ممکنہ متبادل ہے۔

مزید پڑھیں:

India Tour of Bangladesh بھارتی ٹیم ٹیسٹ اور ونڈے سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش پہنچی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.