ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلہ جیت کر سیریز پر قبضہ کیا

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ میرپور میں کھیلا گیا۔ جہاں بنگلہ دیش نے بھارت کو پانچ رنز سے شکست دی ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت کو 272 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 266 رنز بنا سکی۔Bangladesh beat India by 5 runs

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 9:57 PM IST

میرپور: مہدی حسن معراج کی سنچری (ناٹ آؤٹ 100) اور محمود اللہ (77) کی نصف سنچریوں کے بعد عبادت حسین (45/3) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے بدھ کے روز دوسرا ون ڈے میں بھارت کو پانچ رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔Ind vs Ban 2nd ODI

بنگلہ دیش نے بھارت کو 272 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 266 رنز بنا سکی۔ ٹاس جیت کر گیند بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم 69 رنز پر چھ وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن محمود اللہ- معراج کی جوڑی نے ساتویں وکٹ کے لیے 148 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 207 رنز پر سات وکٹیں گنوا دیں جس کے بعد کپتان روہت شرما انگوٹھے کی چوٹ پر پٹی باندھ کر بیٹنگ کے لیے آئے۔ بھارت کو چار اوورز میں 41 رنز درکار تھے اور بنگلہ دیش نے اگلے دو اوورز میں صرف ایک رن دے کر مخالف ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

روہت نے اگلی 12 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 34 رنز جوڑے لیکن بھارتی ٹیم مقررہ ہدف تک نہیں پہنچ سکی۔ روہت نے اپنی اننگز میں 28 گیندوں میں تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ شریاس ایئر نے 102 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے، جبکہ اکشر پٹیل نے 56 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ اس طرح بنگلہ دیش نے دوسری بار بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی ہے۔ اس سے قبل 2015 میں بھی بھارت کی میزبانی میں بنگلہ دیش نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:India vs Bangladesh 2nd ODI بھارتی ٹیم کو دھچکا، روہت شرما فیلڈنگ کے دوران زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.