ETV Bharat / sports

IND vs BAN 1st Test Day 4 چوتھے دن کا کھیل شروع، بنگلہ دیش کو 513 رنز کا ہدف

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 11:24 AM IST

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج مقابلے کا چوتھا دن ہے۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 404 رنز بنائے تھے۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے گل اور پجارا کی سنچری اننگز سے بنگلہ دیش کو 513 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔ IND vs BAN 1st Test Day 4

Bangladesh openers Zakir Hasan, Najmul Hossain Shanto start against India
چوتھے دن کا کھیل شروع، بنگلہ دیش کو 513 رنز کا ہدف

چٹاگانگ: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج مقابلے کا چوتھا دن ہے۔ تیسرے دن کے آخری سیشن میں بھارتی ٹیم نے اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 513 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 12 اوورز میں 42 رنز بنا چکی ہے۔ شانتو 25 اور ذاکر حسن 17 رنز پر چوتھے دن کے اننگز کی شروعات کی ہے۔ IND vs BAN 1st Test Day 4

چیتیشور پجارا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 19ویں سنچری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے 130 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 13 چوکے لگائے۔ پجارا کی سنچری کے ساتھ ہی کپتان راہل نے بھارت کی اننگز ڈکلیئر کردی۔ دوسری اننگز میں بھارت نے دو وکٹوں پر 258 رنز بنائے۔ اب بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 513 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔ میچ میں دو دن سے زیادہ کا کھیل باقی ہے، بھارت کو جیت کے لیے 10 وکٹیں درکار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 513 رنز درکار ہیں۔

اس قبل میزبان بنگلہ دیش کی پوری ٹیم بھارت کے 404 رنز کے جواب میں 150 پر آوٹ ہوگئی۔ دوسرے دن بھارتی گیند باز خاص طور پر چائنا مین اسپنر کلدیپ یادیو اور تیز گیند باز محمد سراج نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ چائنا مین اسپنر کلدیپ یادو نے چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے دن عبادت حسین کی صورت میں اپنا پانچواں شکار بنایا۔ کلدیپ بنگلہ دیش میں کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی بار پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ بھارت اور آسٹریلیا میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کی ایک اننگز میں کلدیپ کا یہ تیسرا فائفر (5 وکٹ) ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.