حیدرآباد: بھارتی ٹیم 9 فروری کو ناگپور میں آسٹریلیا کے خلاف 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران شائقین کرکٹ میں بھی کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اس میچ میں سب کی نظریں آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ کی کارکردگی پر ہوں گی۔ کیونکہ اسمتھ کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ تاہم اسی درمیان سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے انہیں خبردار کیا ہے۔ عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ بھارتی بولرز آسٹریلیا کی ٹیم پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔
عرفان پٹھان نے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کے خلاف پلان کے حوالے سے کہاکہ' اکشر پٹیل ان کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر اکشر پٹیل کو تمام میچ کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو وہ اسمتھ کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن سکتے ہیں۔ کیونکہ جس لائن لینتھ سے اکشر پٹیل بولنگ کرتے ہیں، اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو اور بولڈ کیا جاسکتا ہے۔ بتادیں کہ آسٹریلوی ٹیم کے موجودہ نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے اب تک بھارت کے خلاف 14 ٹیسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے ان میچوں میں کھیلتے ہوئے 72.58 کی اوسط سے 1742 رنز بنائے ہیں۔
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے اسٹیو اسمتھ کو بھارتی گیند بازوں کی اچھی کارکردگی پر خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسمتھ کا شمار آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ اس نے اب تک بھارتی گیند بازوں کو کافی پریشان کیا ہے اور آپ ریکارڈ کو دیکھ کر اس کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کا بھارت میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ایک بڑا ریکارڈ ہے جس میں انہوں نے 60 کی اوسط سے 660 رنز بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں: