بنگلورو: شریاس ایئر کی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے اتوار کو پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 161 رن کا ہدف دیا۔ لیلکن آسٹریلیا کی ٹیم 20 اوورز میں 8 کھو کر 154 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہی۔ جس کی وجہ سے سیریز کے آخری میچ میں بھی آسٹریلیا کو 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے اس جیت کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز کو چار ایک سے اپنے نام کرلیا ہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے بین ڈوکمرٹ 54، ہیڈ 28 اور کپتان ویڈ نے 22 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ وہیں بھارت کی طرف سے مکیش نے 3 وکٹ لیے جبکہ بشنوئی اور ارشدیپ کو دو دو وکٹ ملا، اکسر پٹیل ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
اس سے پہلے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لیے آنے والی یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڑ کی ہندوستانی اوپننگ جوڑی نے سست آغاز کیا۔ ہندوستان کی پہلی وکٹ چوتھے اوور کی آخری گیند پر یشسوی جیسوال کی صورت میں گری۔ یشسوی جیسوال نے 15 گیندوں میں دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 21 رن بنائے۔
روتوراج گائیکواڑ دوسری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 12 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 10 رن بنائے۔ ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو اس میچ میں پھر نہیں چلے اور سات گیندوں میں پانچ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس میچ میں رنکو سنگھ کا بلا نہیں چلا اور آٹھ گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے چھ رن بنانے کے بعد تنویر سنگھا کی گیند پر ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
جیتیش شرما نے 16 گیندوں میں ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 24 رن کی اننگز کھیلی، وہ ہارڈی کی گیند پر میتھیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہندستان کو چھٹا جھٹکا اکشر پٹیل کی صورت میں لگا جو ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں میں 31 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شریاس آئیر نے اس میچ میں صبر آزما اننگز کھیلی اور 36 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور یہ ان کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کی 8ویں نصف سنچری تھی۔
اس میچ میں انہوں نے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 37 گیندوں میں دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 53 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں وکٹ روی بشنوئی کی صورت میں گری جو دو رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ ہندستان نے مقررہ 20 اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بہرنڈورف اور بین ڈوارشوائس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ایرون ہارڈی، نیتھن ایلس، تنویر سنگھا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں