نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے تھے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، جب کہ دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 113 رنز پر آوٹ ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے چار وکٹ کے نقصان پر 118 رنز بناکر آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
ناگپور ٹیسٹ کے بعد اب بھارت نے دہلی ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے۔ بھارت نے دونوں میچ 3 دن میں جیت لیے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 115 رنز کا ہدف ملا تھا جسے ٹیم انڈیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ چتیشور پجارا اپنے 100ویں ٹیسٹ میں فتح کے ہیرو رہے۔ انہوں نے 31 رنز بنائے، اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ انہیں 114 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ اس طرح بھارت کو 115 رنز کا ہدف ملا۔ بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے 7 اور آر اشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی جانب ہیڈ نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل روہت شرما نے دوسری اننگز میں 20 گیندوں میں 31 رنز بنائے تھے اور کے ایل راہل 1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اتوار کو تیسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 113 رنز بنا سکی۔ اس طرح بھارت کو 115 رنز کا ہدف ملا۔ کینگرو ٹیم کو پہلی اننگز میں ایک رن کی برتری حاصل تھی۔ لیفٹ آرم اسپنر رویندرا جدیجا نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ آف اسپنر آر اشون نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: