ETV Bharat / sports

Ramiz Raja on Asia Cup بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی تو پھر پاکستان بھی بھارت کا دورہ نہیں کرے گا، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرتی ہے تو پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔ If India does not come for Asia Cup, Pakistan will not go for 2023 WC

If India does not come for Asia Cup, Pakistan will not go for 2023 WC: PCB chief Ramiz Raja
بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی تو پھر پاکستان بھی بھارت کا دورہ نہیں کرے گا، رمیز راجہ
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 1:06 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہاکہ' اگر بھارتی ٹیم اگلے برس ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرتی ہے تو پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔ ایشیا کپ 2023 اگلے برس ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے، تاہم بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہاکہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایونٹ کا مقام تبدیل کیا جائے۔ Ramiz Raja on Asia Cup

جے شاہ کے ریمارکس نے پاکستانی کرکٹ میں ہلچل مچادی، جس پر پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم پی سی بی کے چیئرمین نے ایک بار پھر ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنی وضاحت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے ایک میڈیا ادارے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’اگر بھارتی ٹیم یہاں آتی ہے تو ہم ورلڈ کپ کے لیے جائیں گے، اگر وہ نہیں آتے تو ہمارے بغیر ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا 'ہم سخت اقدامات کریں گے، ہماری ٹیم اپنی کارکردگی دکھا رہی ہے۔

راجہ نے پاکستان کرکٹ کی معیشت کو بہتر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہاکہ یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ٹییم نے T20 ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دی۔ ایک برس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک ارب ڈالر کی معیشت والی ٹیم کو دو بار شکست دی ہے۔

بتادیں کہ او ڈی آئی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھارت کرے گا اور 50 اوورز کے ورلڈ کپ کا 13ویں ایڈیشن ہوگا۔ بھارت اپنی تاریخ میں چوتھی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور اس بات کا بہت زیادہ امکان نہیں کہ اس میگا ایونٹ کو ملک سے باہر منتقل کیا جائے۔'

قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت برسوں سے دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے سنہ 2013 سے صرف عالمی ٹورنامنٹس یا ملٹی ٹیم ایونٹس میں ہی مد مقابل ہوئے ہیں۔ بھارت نے پاکستان کا آخری دورہ سنہ 2008 کے ایشیا کپ کے لیے تھا۔ دونوں ٹیمیں آخری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں 23 اکتوبر کو میلبورن میں مدمقابل ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:

آفریدی نے جے شاہ کے بیان کو تجربہ کی کمی قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.