ETV Bharat / sports

فائنل سے قبل روہت اور کمنز نے ٹرافی کے ساتھ کیا شاندار فوٹو شوٹ - بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ اس شاندار فوٹو شوٹ کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ Rohit Sharma and Pat Cummins Photoshoot

روہت اور کمنز نے ٹرافی کے ساتھ کیا شاندار فوٹو شوٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 4:50 PM IST

Updated : Nov 19, 2023, 7:04 AM IST

احمد آباد: ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ سے قبل فوٹو شوٹ کرایا ہے۔ ان دونوں کپتانوں کا یہ فوٹو شوٹ کافی خاص رہا ہے۔ یہ دونوں کپتان ورلڈ کپ 2023 کے فائنل سے قبل فوٹو شوٹ کے لیے عالمی ثقافتی ورثہ 'رانی کی واو' پہنچے جہاں دونوں نے فوٹوشوٹ کروایا۔ اس فوٹو شوٹ میں رانی کی واو کی کشش اور خوبصورتی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

رانی کی واو ایک مشہور سیڑھی والا کنواں ہے جسے قدم کنواں بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ریاست گجرات میں واقع ہے۔ دونوں کپتان اپنی اپنی ٹیم کے لباس پہن کر یہاں پہنچے۔ اس دوران روہت اور کمنس دو مختلف ستونوں سے چمٹے ہوئے فوٹو شوٹ کرتے رہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی چمکتی ہوئی ٹرافی بھی ان دونوں کے درمیان رکھی گئی ہے۔

  • Photoshoot of Captain Rohit Sharma and Captain Pat Cummins with the World Cup Trophy.

    We are just one sleep away from the biggest event. 🏆🇮🇳pic.twitter.com/xS3Ibev6G9

    — Vishal. (@SPORTYVISHAL) November 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس دوران فوٹو شوٹ کرانے والی ٹیم بھی دونوں کپتانوں کو ہدایت دیتی نظر آرہی ہے۔ آئی سی سی نے اس فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔ اس فوٹو شوٹ کی کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ ان دونوں ٹیموں کے درمیان آج (19 نومبر) کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے سے کھیلا جا ئے گا۔ اس میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے ایک ساتھ ڈنر کیا۔ یہ عشائیہ گذشتہ شام یعنی ہفتہ (18 نومبر) کو ہوا۔

  • India and Australia likely to have dinner together on the Sabarmati riverfront cruise and also visit Atal Foot Over Bridge. (Ahmedabad Live). pic.twitter.com/ErWI4X4pIy

    — Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو چار ملین ڈالر کی رقم ملے گی

اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو دونوں ٹیموں نے سابرمتی ریور فرنٹ کروز پر ایک ساتھ ڈنر کیا۔ اس ڈنر کے بعد دونوں ٹیمیں اٹل فٹ اوور برج کا دورہ بھی کر سکتی ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 میں اس سے پہلے کسی دو ٹیموں نے ایک ساتھ ڈنر نہیں کیا۔

Last Updated : Nov 19, 2023, 7:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.