ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی شاندار جیت

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بدھ (1 نومبر) کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ پونے میں کھیلے گئے اس میچ میں افریقی ٹیم جیت کر سیمی فائنل کی دہلیز تک پہنچ گئی۔ کیوی ٹیم کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔

عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کی مسلسل تیسری شکست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 9:37 PM IST

Updated : Nov 1, 2023, 10:50 PM IST

حیدرآباد: ون ڈے ورلڈ کپ 2023، جس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے، اب دلچسپ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسرا میچ ہار گئی۔ جس کی وجہ سے سیمی فائنل کی دوڑ بہت دلچسپ ہو گئی ہے۔ اسے بدھ (1 نومبر) کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 190 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس فتح کے ساتھ ہی افریقی ٹیم کے اب 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ اب ٹاپ پر ہے اور تقریباً سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ ہندوستانی ٹیم بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ہندوستان کو اپنا ساتواں میچ جمعرات (2 نومبر) کو سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔ بھارت جیسے ہی یہ میچ جیتتا ہے، وہ باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں داخل ہو جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پوائنٹس ٹیبل
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پوائنٹس ٹیبل

پونے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 358 رنز کا ہدف ملا تھا۔ جواب میں کیوی ٹیم صرف 35.3 اوورز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے گلین فلپس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ ول ینگ نے 33 اور ڈیرل مچل نے 24 رنز بنائے۔ افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 4 اور مارکو جانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز کا پہاڑ جیسا سکور بنا لیا۔ راسی وین ڈیر ڈوسن نے 118 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جبکہ کوئنٹن ڈی کاک نے 116 گیندوں پر 114 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

ڈی کاک نے دوسری وکٹ کے لیے ڈوسن کے ساتھ 189 گیندوں پر 200 رنز کی شراکت داری کی۔ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی گیند باز افریقی بلے بازوں پر دباؤ نہ ڈال سکا۔ صرف ٹم ساؤتھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم کو 1-1 کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: وانکھیڑے میں سچن تنڈولکر کے مجسمے کی نقاب کشائی

اس اہم میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنے پلیئنگ 11 میں کئی تبدیلیاں کی ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تبریز شمسی کی جگہ کاگیسو ربادا کی واپسی ہوئی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں لوکی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کو شامل کیا گیا۔

Last Updated : Nov 1, 2023, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.