ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 عالمی کپ میں سری لنکا کی پہلی فتح، نیدرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست - نیدر لینڈس نے پہلے کھیلتے ہوئے 262 رنز بنائے

ورلڈ کپ 2023 کے میچ نمبر 19 میں آج نیدرلینڈز اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہے۔ میچ میں ڈچ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدر لینڈس نے پہلے کھیلتے ہوئے 262 رنز بنائے جسے سری لنکا نے پانچ وکٹ گنوا کر حاصل کر لیا۔

عالمی کپ میں سری لنکا کی پہلی فتح، نیدرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 5:38 PM IST

Updated : Oct 21, 2023, 8:46 PM IST

عالمی کپ میں سر لنکا کو پہلی فتح ملی ہے۔ سری لنکا نے نیدر لینڈس کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دیا۔ سدیرا سماراویکراما نے طوفانی اننگز کھیل کر سری لنکا کو جیت دلائی۔ یہ میچ لکھنؤ کے ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ڈچ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسے 263 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم نے 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔

سری لنکا کی جانب سے اسٹار کھلاڑی سدیرا سمارا وکرما نے 107 گیندوں پر ناقابل شکست 91 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ جبکہ پاتھم نسانکا نے 54 اور چارتھ اسالنکا نے 44 رنز بنائے۔ ہالینڈ کی جانب سے آف اسپنر آرین دت نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کولن ایکرمین اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

آپ کو بتاتے چلیں کہ زخمی داسن شناکا کی غیر موجودگی میں سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوسل مینڈس سنبھال رہے ہیں۔ دوسری جانب ہالینڈ ہے جس نے اپنے آخری میچ میں بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ اس نے جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں بھی وہ اپ سیٹ کرنے کے لیے تیار تھے تھے لیکن سدیرا نے ان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ ۔

اس سے قبل سائبرانڈ اینگلبریچٹ (70) اور لوگن وین بیک (59) کے درمیان 130 رنز کی سنچری شراکت کی بدولت نیدرلینڈ نے سری لنکا کے خلاف 262 رنز بنائے۔ نیدرلینڈ ایک وقت 91 رنز پر ابتدائی چھ وکٹیں گنوانے کے بعد جدوجہد کی حالت میں تھی لیکن سائبرینڈ اور وان بیک نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں بلے بازوں نے کریز پر وقت گزارتے ہوئے باؤنڈریز کے بجائے سنگلز اور ڈبلز رنز لینے میں دلچسپی دکھائی اور ڈھیلی گیندوں کو نشانہ بھی بنایا۔

اس دوران کپتان کوسل مینڈس نے گیند اپنے اسٹرائیک بولر دلشان مدوشنکا کے حوالے کی اور انہوں نے اسے درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے سائبرینڈ کو کلین آؤٹ کرکے شراکت توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے اپنے اگلے ہی اوور میں روئیلوف وین ڈیر مروے کو وکٹ کے پیچھے کیچ کروا کر نیدرلینڈز کو 250 سے کم ٹوٹل پر روکنے کی کوشش کی لیکن اسیک سرے پر جیم وین بیک نے ٹیلنڈر ککی مدد سے ٹیم کے اسکور کو چینلجنگ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ میں ویراٹ کوہلی کے سب سے تیز چھبیس ہزار رنز

مدوشنکا اور کسن راجیتا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش تھیکشنا کو ایک وکٹ ملا۔ آخری وکٹ کے طور پر پال وین میکرن (4) نو بال پر رن ​​آؤٹ قراردئے گئے۔

Last Updated : Oct 21, 2023, 8:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.