ETV Bharat / sports

Pakistan Vs South Africa پاکستان 270 رنز بنا کر آل آؤٹ، تبریز شمسی کی عمدہ بالنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 6:37 PM IST

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 270 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے اسپن گیند باز تبریز شمسی چار وکٹ لے کر کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔ جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 16 رن بنا لئے ہیں۔

پاکستان 270 رنوں پر ڈھیر،تبریز شمسی کی عمدہ بالنگ

چنئی: چنئی کے ایم اے چید مبرم اسٹیڈم میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری پاکستانی ٹیم کی شروعات مایوس کن رہی اور 20 رنوں مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق(9) کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔جانسن نے انہیں انگیڈی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔اس کے بعد امام الحق بھی 12 رنوں کی سستی اننگ کھیل کر جانسن کے دوسرے شکار بنے۔

38 رنوں کے مجموعی اسکور پر دونوں سلامی بلے بازوں کو گنوانے کے بعد پاکستان کی ٹیم میں مشکل میں نظر پڑ گئی۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کو بحران سے نکالنے کی جدوجہد کی مگر درمیان میں ہی محمد رضوان 27 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رن بنا کر کوڑتجے کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کے گیندبازوں نے لائن لینتھ پر گیندبازی کرتے ہوئے پاکستان کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔افتخار احمد 21 رن بنائے اور تبریز شمسی کی گیند پر آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔بابر اعظم اور شکیل سعود نے اننگ سنبھالنے کی کوشش کی مگر وہ بھی زیادہ دیر ٹک وکٹ پر ٹک نہیں سکے۔بابر اعظم50 رن اور شکیل سعود 51 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ شاداب خان نے تھوڑی ہمت دکھائی اور آوٹ ہونے سے قبل 43 رنوں کی اننگ کھیلی۔محمد نواز 24 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 بھارتی پچوں پر اسپنرز کے مقابلے تیز گیندبازوں کا جلوہ

پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 10 اوورز میں 60 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ جانسن کو تین،کورٹجے کو دو جبکہ لنگی اینگیڈی کو ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.