ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 افغانستان نے سری لنکا کو سات وکٹ سے ہرایا، پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر پہنچی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 10:05 PM IST

Updated : Oct 30, 2023, 10:42 PM IST

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچ نمبر 30 میں افغانستان کا سری لنکا سے مقابلہ ہوا جس میں افغانستان نے سات وکٹ سے جیت درج کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

افغانستان نے سری لنکا کو سات وکٹ سے ہرایا

حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ورلڈ کپ میں آج (30 اکتوبر) افغانستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ جس میں سری لنکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ رحمت شاہ نے میچ میں مسلسل دوسری ففٹی اسکور کی۔ انہوں نے 74 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ رحمت نے تیسری وکٹ کے لیے حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ 58 رنز کی شراکت قائم کی۔

ICC World Cup 2023
افغانستان پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر پہنچی

جواب میں افغان ٹیم نے 45.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جبکہ رحمت شاہ نے 62 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

رحمت شاہ اور کپتان شاہدی نے میچ میں مسلسل دوسری ففٹیز سکور کیں۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ رحمت کے آؤٹ ہونے کے بعد شاہدی نے عمرزئی کے ساتھ 111 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 2 اور کسن راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی سری لنکن ٹیم کا آغاز خراب رہا اور وہ 22 رنز کے اسکور پر دیموتھ کرونارتنے کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد پتھم نسانکا اور کپتان کوسل مینڈس کے درمیان 62 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس کے بعد مینڈس نے سدیرا سمارا وکرما کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 50 رنز بھی جوڑے۔ پاتھم نسانکا نے 60 گیندوں میں 46 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔

جبکہ کوسل مینڈس نے 39 رنز (50 گیندوں، تین چوکوں) اور سمارا وکرما نے 36 رنز (40 گیندوں، تین چوکوں) کی شراکت کی۔ میچ میں ایک وقت سری لنکا کا سکور تین وکٹوں پر 139 رنز تھا لیکن اس کے بعد وہ وقفے وقفے سے وکٹیں گنوانے لگے۔ لوئر آرڈر میں اینجلو میتھیوز اور مہیش ٹکشینا نے مفید اننگز کھیل کر سری لنکا کو اسکور 241 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

ٹکشنا نے 29 رنز کی اپنی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جبکہ میتھیوز نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ مجیب الرحمان نے دو جبکہ راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: انضام الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ

سال 1996 کی چیمپئن سری لنکن ٹیم کی کارکردگی اس ورلڈ کپ میں کچھ خاص نہیں رہی اور اسے ابتدائی پانچ میں سے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Last Updated : Oct 30, 2023, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.