ETV Bharat / sports

کیا ٹیم انڈیا عالمی کرکٹ کے نئے چوکرس ہیں؟ - ون ڈے ورلڈ کپ 2023

آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست نے آئی سی سی ٹرافی کے انتظار کو مزید بڑھا دیا ہے اور بھارتی ٹیم کا آئی سی سی کے بڑے میچز میں مسلسل شکست نے نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا بھارت عالمی کرکٹ کے نئے چوکرس ہیں؟ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003 کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ہی ہاتھوں ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ new chokers of world cricket

Are India the new chokers of world cricket?
کیا ٹیم اںڈیا عالمی کرکٹ کے نئے چوکرس ہیں؟
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 3:49 PM IST

Updated : Nov 20, 2023, 3:56 PM IST

حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کی تکلیف دہ شکست نے بھارتی شائقین کے دل کو نہ صرف توڑا بلکہ آئی سی سی ٹرافی کے انتظار کو بھی بڑھا دیا ہے اور یہ سب اس وقت ہوا جب اکثر و بیشتر کرکٹ ماہرین کو یہ توقع تھی کہ بھارت بڑے میچ کے دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے اب تیار ہے لیکن بھارت کی ناکامی نے بڑے پیمانے پر میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔

ٹیم انڈیا کی مسلسل بڑے آئی سی سی کرکٹ ٹورنامنٹس میں شکست کی بات آتی ہے تو اتوار کو آسٹریلیا سے دل دہلا دینے والی شکست کے بعد اور زیادہ واضح ہو جاتی ہے حالانکہ میزبان ٹیم کو کھیل کے حالات سے لے کر زبردست ہجوم کے ساتھ گھریلو فائدہ حاصل تھا، اس کے باوجود بھارت فائنل میچ ہار جاتا ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست

آخری بار بھارت نے آئی سی سی کا بڑا ٹورنامنٹ 2013 میں چیمپیئن ٹرافی کی شکل میں جیتا تھا اور اس وقت ٹیم کی قیادت ایم ایس دھونی کر رہے تھے۔ اتوار کے روز جس طرح سے بھارت نے کپتان پیٹ کمنز کی قیادت میں مخالف آسٹریلوی باؤلنگ کے سامنے گھٹنے ٹیکے وہ صرف جنوبی افریقہ کی شکستوں کی یاد دلا سکتا ہے جس کو عالمی کرکٹ میں چوکرس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس شکست نے بھارتی ٹیم کی بڑے میچ کے پریشر کو جھیلنے کی صلاحیت اور آسٹریلیا جیسی ٹیم کی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی مضبوطی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ جو ٹیم ناقابل شکست کے ٹیگ کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھی اس ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں بآسانی شکست دے دی گئی اور 2013 کے بعد کے کوئی آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، اور یہ سب اس ملک میں ہوا جہاں کھیل کو مذہب اور کرکٹرز کا دیوتا سمجھا جاتا ہے۔

جس ٹیم کو کاغذوں پر ٹائیگرز کہا جاتا تھا وہ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کے باوجود ٹرافی جیتنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں منعقدہ حالیہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے ساتھ بھارت کے آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے کے خواب کی داستان جاری رہی۔

روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم جو 19 نومبر کو فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرنے تک ناقابل شکست رہی اور بڑی توقعات کے باوجود بھارت نے آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے فائنل میں شکست کھا گئی اور آسٹریلیا چھٹی مرتبہ ونڈے ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

فائنل میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 241 کا ہدف دیا تھا جس کو آسٹریلیا نے کامیابی کے ساتھ تعاقب کیا۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری نے ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔ بھارتی گیند بازوں کو شاندار شروعات ملنے کے باوجود آسٹریلیا کو 240 سے پہلے نہیں روک سکے۔

ویراٹ کوہلی ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

اس شکست کے ساتھ بھارت کے آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا قحط ایک دہائی سے زیادہ ہوگیا ہے۔ پچھلی دہائی پر اگر غور کریں تو آئی سی سی ایونٹ کے بڑے میچز کے قریب آنے کے باوجود بھارت ٹرافی نہیں جیت سکا۔ جس کی وجہ سے اب چوکرس کا ٹیگ بھارتی ٹیم پر بھی صحیح ثابت ہورہا ہے۔

بھارتی ٹیم 2014 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں رنر اپ تھی اور 2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ، 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں شکست کھا کر باہر ہوگئی تھی۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیم 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل اور 2021 میں پہلا عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سنہ 2023 میں یہ آئی سی سی ایونٹ میں آسٹریلیا سے ان کی دوسری شکست تھی۔ اس سے پہلے بھارت اور آسٹریلیا، انگلینڈ کے اوول میں دوسری عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوئے تھے۔ وہاں پر بھی ٹریوس ہیڈ نے 163 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی تھی اور بھارت کو دوسرا عالمی ٹیسٹ چیمپیئن 209 رنز سے ہار گیا۔

Last Updated : Nov 20, 2023, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.